تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 303 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 303

٣٠٣ خدا تجھ سے مؤاخذہ کرے گا۔اور تیری عمر کو بڑھاؤں گا۔۔۔۔ان سب کو جھوٹا کروں گا۔“ (حرف محرمانه صفحه ۲۲۷) اس موقعہ پر بھی برق صاحب سے ایک مجرمانہ فرو گذاشت ہوئی ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عبدالحکیم خان کے آخری الہام کو چھپایا ہے جس نے اس کے سب کئے کرائے پر پانی پھیر دیا تھا۔خدا تعالیٰ کے الہامات جو اس بارہ میں حضرت مسیح موعود کو ہوئے ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ حق وباطل میں فرق ہو گا۔اور خدا تعالیٰ آپ کے دشمن کو جھوٹا کریگا۔اور آپ کو اس کے شر سے محفوظ رکھے گا۔بے شک اس میں عبدا تحکیم خان کے چودہ ماہ والی درمیانی زمانہ کی پیشگوئی کے بالمقابل خدا تعالی نے آپ کی عمر بڑھا دینے کا ایک الہام میں ذکر کیا تھا۔مگر جب حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدا حکیم خان اپنے اس الہام پر قائم ہی نہیں رہا تھا۔اور اس نے اپنا جدید الہام پیسہ اخبار ۱۵/ مئی ۱۹۰۸ء میں جو اس کے پہلے الہامات کا ناسخ تھا شائع کرادیا تھا۔تو اس کے بعد اس مشروط اور متقابل الہام سے یہ نتیجہ کیسے اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحکیم خان کی پیشگوئی پوری ہوئی۔دیکھئے ڈاکٹر عبدالحکیم خان ایڈیٹر پیسہ اخبار کو لکھتا ہے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مکرم شده میرے الہامات جدیدہ جو مرزا غلام احمد کے متعلق ہیں اپنے اخبار میں شائع فرماکر ممنون فرما دیں۔۱- مرزا ۲۱ ساون سمت ۱۹۶۵ ( بحر می سال کو فرض ملک میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جائے گا۔۲- مرزا کے کنبہ میں سے ایک بڑی معرکۃ الآراء عورت مر جائے گی۔والسلام خاکسار عبدالحکیم خان ایم کی پٹیالہ ۱۸ مئی ۱۹۰۸ء