تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 255 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 255

۲۵۵ میں ملک کے مختلف حصوں سے پانچ سو سے زائد علماء کا اجتماع ہوا۔اور وہاں یہ طے پایا کہ تشدد کا یہ راستہ غلط ہے۔موجودہ دور میں اسلامی حکومت کا قیام تقریب ناممکن ہے۔لہذا کانگرس کے ساتھ شامل ہو کر ہندوستان کی تمام حکومتیں مل کر ملک کا انتظام کریں اور جمهوری حکومت بنائیں چنانچہ اس وقت تک ہم اسی عقیدے پر قائم ہیں اور ہم اسی راستہ کو صحیح سمجھتے ہیں۔" سوانح حیات سید عطاء اللہ شاہ بخاری مولفہ خان کاہلی صفحه ۱۳۰) سچ ہے :- آنچه دانا کند کند نادان لیک بعد از خرابی بسیار اعتراض دوم جناب برق صاحب لکھتے ہیں :- " جب میں جناب مرزا صاحب کی کتابوں میں انگریزوں کی تعریف اور قوم کو سدا غلام رہنے کی تلقین دیکھتا ہوں۔تو حیرت میں کھو جاتا ہوں وانتم الاعلون والا رب یہ کیا کر رہا ہے یہ قرآن ہمیں سلطنت اور وراثت کا سبق دیتا رہا۔اور پھر ایک رسول بیچ کر غلامی اور ذلت کا وعظ شروع کر دیا۔" (حرف محرمانه صفحه ۱۸۳) الجواب برق صاحب کا یہ اعتراض سراسر باطل ہے۔کہ حضرت اقدس نے مسلمانوں کو سد اغلام رہنے کی تلقین کی ہے۔مسلمان اپنی غفلت اور کمزوری کی وجہ سے حضرت اقدس کے دعوئی سے بہت پہلے اسلامی حکومت کے زوال پر انگریزوں کا تسلط قبول کر چکے ہوئے تھے۔اور علماء اور لیڈر ان قوم مسلمانوں کو انگریزوں سے وفاداری کی تلقین کر رہے تھے۔اور جس زمانہ میں آپ مامور ہوئے۔پنجاب کی حکومت انگریزوں نے سکھوں سے حاصل کی تھی۔نہ مسلمانوں سے۔اور پنجاب کے لوگ