تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 225 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 225

۲۲۵ الجواب نسب کا متعارف طریق دنیا میں یہ چلا آیا ہے کہ اولاد باپ کی طرف منسوب ہوتی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ اسرائیلیوں میں سے مسیح کا کوئی باپ نہیں تھا۔کیونکہ اس کی ولادت من باپ ہوئی تھی۔اس لئے باپ کے لحاظ سے وہ اسرائیلی نہ تھے۔اور صرف ماں کی وجہ سے اسرائیلی ہونا خود حضرت مرزا صاحب کو مسلم ہے۔جیسا کہ لیکچر سیالکوٹ صفحہ ۸۷ کی عبارت سے جو برق صاحب نے پیش کی ہے ظاہر ہے۔سو فیصدی اسرائیلی وہ شخص ہو سکتا ہے جو ماں باپ دونوں کی طرف سے اسرائیلی ہو۔لیکن حضرت مسیح کا اسرائیلی باپ موجود نہ تھا انکی صرف ماں اسرائیلی تھی۔لہذاوہ سو فیصدی اسرائیلی کیسے ہوئے؟ یہودیوں کے حضرت مریم کو اخت بارون کہنے سے یہ کیسے لازم آگیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام سو فیصدی اسرائیلی تھے جب کہ وہ بلا باپ پیدا ہوئے تھے۔پس حضرت عیسی علیہ السلام باپ کے لحاظ سے اسرائیلی نہیں۔حضرت بہائی سلسلہ احمد یہ باپ کے لحاظ سے قریش میں سے نہیں۔البتہ دلویوں کی طرف سے ان میں سادات کا خون موجود تھا۔پس مماثلت کی کڑی دونوں میں قائم ہے۔پیش کی ہے۔جزو چہارم کے ذیل میں برق صاحب نے حضرت اقدس کی یہ عبارت بھی ان ( مسیح علیہ السلام) کے دوبارہ آنے میں کس قدر خرابیاں اور کس قدر مشکلات ہیں۔منجملہ ان کے یہ بھی کہ وہ ہو جہ اس کے کہ وہ قوم کے قریٹی نہیں کسی حالت میں امیر نہیں ہو سکتے۔“ یہ عبارت پیش کر کے برق صاحب لکھتے ہیں :- (ازالہ اوہام صفحہ ۷۱ ۵ طبع اوّل)