تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 226 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 226

۲۲۶ من سکتے ہیں۔“ تو پھر فارسی النسل مرزا صاحب ائمہ قریش کے سلسلہ کی آخری کڑی کیسے (حرف محرمانه صفحه ۳۴٬۳۳) اس کے جواب میں واضح ہو کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی یہ عبارت جو برق صاحب نے اس جگہ پیش کی ہے بطور الزام مخصم ہے۔برق صاحب نے اعتراض بنانے کے لئے عبارت کو سیاق سے الگ کر کے پیش کیا ہے۔حضرت اقدس اس جگہ نواب صدیق حسن خان کی کتاب حجج الکرامہ کے صفحہ ۴۲۷ سے انکا یہ مذہب درج کرتے ہیں کہ :- وہ (حضرت عیسی علیہ السلام) اس امت کے مجددوں میں شمار کئے جائیں گے لیکن وہ امیر المؤمنین نہیں ہوں گے کیونکہ خلیفہ تو قریش میں سے ہونا چاہئے۔صحیح ان مریم کیوں کر ان کا حق لے سکتا ہے۔اس لئے وہ خلافت کا کام بھی نہیں کرے گا۔نہ جدال نہ قتال نہ سیاست بلکہ خلیفہ وقت کا تابع اور محکوموں کی طرح آئے گا۔“۔(ازالہ اوہام ایڈیشن خورد صفحه ۵۷۵ طبع اول) اسی بنا پر آگے چل کر ازالہ اوہام کے صفحہ ۵۷۹ طبع اول پر لکھتے ہیں :- ” پس ظاہر ہے کہ ان (حضرت عیسی علیہ السلام) کے دوبارہ آنے میں کس قدر خرابیاں اور کس قدر مشکلات ہیں۔منجملہ ان کے یہ بھی کہ وہ قوم کے قریشی نہیں۔کسی حالت میں امیر نہیں ہو سکتے۔“ اس سے ظاہر ہے کہ حضرت اقدس ہائی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام مخالفین علماء کے عقائد کو پیش کرتے ہوئے وہ مشکلات دکھا رہے ہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام کے اصالنا نزول اور ان کے غیر قریشی ہونے کی صورت میں مخالف علماء کے عقائد کے رو سے پیدا ہو رہی ہیں۔پس اس جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنا کوئی عقید و ریان نہیں فرمار ہے کہ امت محمدیہ کے تمام ائمہ کو قریش میں سے ہونا چاہیئے۔حضرت