تحقیقِ عارفانہ — Page 159
۱۵۹ باب سوم مسیح و هیل مسیح برق صاحب نے اپنی کتاب کے تیسرے باب میں مندرجہ بالا عنوان قائم کر کے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعض عبارتوں سے جن میں سے اکثر الزامی جوابات کے رنگ میں ہیں یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ آپ نے حضرت مسیح کے اخلاق و خواص کا یوں جائزہ لیا ہے۔ا۔حضرت مسیح کا علم مرزا صاحب سے کم تھا۔۲- خدائی تائید مرزا صاحب کے ساتھ زیادہ تھی۔-۳- حضرت مرزا صاحب اپنی تمام شان میں حضرت مسیح سے بہت بڑھ کر تھے۔-۴- صبح شرابی تھے۔۵ ومبد زبان تھے۔۶ وه نهایت غیر مہذب الفاظ استعمال کرتے تھے۔ے وہ مسمریزم جیسے مکروہ اور قابل نفرت عمل میں کمال رکھتے تھے۔وہ روحانی تاثیروں میں ضعیف، نکتے اور قریب قریب ناکام تھے۔۹ اس درماندہ انسان کی پیشگوئیاں بے معنی تھیں۔ا۔اس کی نبوت کے ابطال پر کئی دلائل قائم تھے۔آپ کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی عادت تھی۔۱۲- ان کی معجزانہ پیدائش ایسی ہی تھی جیسے برسات میں کیڑے پیدا ہوں۔۱۳ - وہ رجولیت سے محروم تھے اور ہیجڑہ ہونا کوئی صفت نہیں۔