تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 160 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 160

17+ ۱۴- گندی گالیوں کی وجہ سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کر لیا تھا۔۱۵- آپ کی تین دادیاں اور نانیاں زناکارہ تھیں۔-10 (حرف محرمانه صفحه ۹۲، ۹۳) پھر برق صاحب نے مقدمہ چشمہ مسیحی سے حاشیہ صفحہ ب طبع اوّل سے حضرت بانی سلسلہ کی یہ عبارت بھی نقل کی ہے۔”ہمارے قلم سے حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت جو کچھ خلاف شان نکلا ہے وہ الزامی جواب کے رنگ میں ہے۔اور وہ دراصل یہودیوں کے الفاظ ہم نے نقل کئے ہیں۔“ پھر اسی جگه ای کتاب کا یہ حوالہ بھی درج کیا ہے۔" جس طرح یهود محض تعصب سے حضرت عیسی اور ان کی انجیل پر حملے کرتے ہیں اسی رنگ کے حملے عیسائی قرآن شریف اور آنحضرت ﷺ پر کرتے ہیں۔عیسائیوں کو مناسب نہ تھا کہ اس طریق بر میں یہودیوں کی پیروی کرتے۔“ (چشمہ مسیحی صفحه ج طبع اوّل) ان ہر دو عبارات سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے یسوع مسیح کے متعلق جو سخت الفاظ لکھے ہیں وہ دراصل ” نقل کفر کفر نباشد“ یہودیوں کے اعتراضات نقل کئے ہیں ورنہ آپ حضرت عیسی کو جن کا ذکر قرآن شریف میں ہے۔قرآن مجید کے مطابق خدا کا نبی اور رسول اور برگزیدہ مانتے ہیں۔چنانچہ فرماتے ہیں۔عد میں وہ کچی محبت اس (صبح) سے رکھتا ہوں جو تمہیں ہر گز نہیں اور جس نور کے ساتھ میں اسے شناخت کرتا ہوں تم ہر گزا سے شناخت نہیں کر سکتے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ خدا کا ایک پیارا اور برگزیدہ نبی تھا۔“ دعوت حق صفحہ ۵ مشمولہ حقیقۃ الوحی طبع اول)