تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 107 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 107

۱۰۷ ہے۔یعنی فنافی الرسول کی پس جو شخص اس کھڑکی کی راہ سے خدا کے پاس آتا ہے۔اس پر ظلی طور پر وہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو نبوت محمدیہ کی چادر ہے اس لئے اس کا نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں کیونکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے نبی کے چشمہ سے لیتا ہے۔اور نہ اپنے لئے بلکہ اس کے جلال کے لئے اسی لئے اس کا نام آسمان پر محمد اور احمد ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ محمد کی نبوت آخر محمد کو ہی ملی۔گوبر وزی طور پر مگر نہ کسی اور کو۔پس یہ آیت کہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبيِّن اس کے معنی یہ ہیں کہ لیس مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالَ الدُّنْيَا وَلَكِن واب" لرجال الآخِرَةِ لِأَنَّهُ خَاتَمُ النبيِّينَ وَلا سَبِيلَ إِلى فَيُرْضِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ ✓ تَوَسَطِهِ۔غرض میری نبوت اور رسالت باعتبار محمد اور احمد ہونے کے ہے اور نہ میرے نفس کے رو سے اور یہ نام بحیثیت فنافی الرسول مجھے ملا ہے لہذا خاتم النبیین کے مفہوم میں فرق نہیں آیا لیکن عیسی کے اترنے سے ضرور فرق آئے گا۔“ نیز فرماتے ہیں۔یادر ہے کہ بہت سے لوگ میرے دعویٰ میں نبی کا نام سن کر دھو کہ کھاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعویٰ کیا ہے جو پہلے زمانوں میں بر اور است نبیوں کو ملی ہے۔لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں۔میرا ایاد عوئی نہیں ہے بلکہ خدا تعالٰی کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت ﷺ کے افاضیہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے یہ مرتبہ ھنا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے بخشا مقام تک پہنچایا۔اس لئے میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔اور میری نبوت آنحضرت مے کی ظل ہے نہ اصلی نبوت اس وجہ سے حدیث اور میرے الہام میں جیسا کہ میرا نام نبی رکھا گیا ایسا ہی میرا نام اُمتی بھی رکھا ہے تا معلوم ہو کہ ہر ایک کمال مجھ کو آنحضرت عے کی اتباع اور آپ کے ذریعہ سے الله