تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 91 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 91

۹۱ انکار نہیں کیا بلکہ ان معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے۔سواب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا۔“ اس عبارت سے ظاہر ہے کہ نبوت کے اس دعوئی سے انکار آپ کو ان معنوں میں ہے کہ آپ کوئی نئی شریعت لانے والے یا مستقل نبی نہیں۔لیکن ان معنوں میں کہ آپ آنحضرت میں لے کے روحانی افاضہ کے واسطہ سے علم غیب سے حصہ پایا ہے۔آپ نے کبھی نبوت سے انکار نہیں کیا۔بلکہ انہی معنوں میں آپ نبی ہیں۔آپ کا انکار از دعویٰ نبوت صرف اس معروف اصطلاحی تعریف نبوت کے لحاظ سے تھا جو آپ نے مکتوب ۱۸۹۹ء میں درج فرمائی تھی۔چنانچہ آپ اس مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں۔چونکہ اسلام کی اصطلاح میں نبی اور رسول کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ کامل شریعت لاتے ہیں۔یا بعض احکام شریعت سابقہ کو منسوخ کرتے ہیں۔یا نبی سابق کی امت نہیں کہلاتے اور براہ راست بغیر استفادہ کسی نبی کے خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ہو شیار رہنا چاہیئے کہ اس جگہ یہ معنی نہ سمجھ لیں۔“ (مکتوب مندرجہ الحکم ۷ ار اگست ۱۸۹۹ء) اس تعریف نبوت سے ظاہر ہے کہ نبی کے لئے یا کامل شریعت لانا ضروری ہے۔یا احکام جدیدہ لانا۔ایسے نبی تو تشریعی نبی ہوں گے اور یا پھر یہ ضروری ہے کہ وہ بلا استفادہ کسی سابق نبی کے خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہوں اور کسی دوسرے نبی کے امتی نہ کہلاتے ہوں۔گویا مستقل نبی ہوں۔یہ تعریف نبوت آپ پر صادق نہیں آتی تھی اس لئے علماء کی اس اصطلاحی تعریف نبوت کے ماتحت چونکہ آپ کو نبوت کا دعویٰ نہیں تھا اس لئے آپ ایسے دعویٰ نبوت سے انکار کرتے رہے اور اپنے متعلق خدا کے الہام میں ”نبی " اور "رسول" کے الفاظ کو اس تعریف کے بالمقابل بطور استعارہ اور مجاز