تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 697 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 697

۲۹۷ (۴) یہ غلط ہے کہ حضرت اقدس نے انگریز فرمانرواؤں کو دجال قرار دے کر اپنی جماعت کو ان کی اطاعت کی تعلیم دی۔دجالیت عیسائی پادریوں کے مذہبی فتنوں کا نام ہے۔یا مذہب کے خلاف اُن کے سائنس دانوں کے میدانہ فلسفہ کا نام۔انگریز تو خود پادریوں کے دجل کا شکار ہیں۔(۵) برق صاحب نے جن دعاؤں کی عدم قبولیت پر بحث کی ہے ہم اس کی پوری پوری تردید کر چکے ہیں۔(Y) برق صاحب نے جن پیشگوئیوں پر اعتراضات کئے ہیں اُن میں پیشگوئیوں کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا۔ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام کی کوئی پیشگوئی اصولی لحاظ سے قابل اعتراض نہیں۔ہم پیشگوئیوں پر برق صاحب کے تمام اعتراضات کی پوری پوری تردید کر چکے ہیں۔(<) حضرت اقدس علیہ السلام کے الہامات بیشک بشارات تک محدود ہیں۔کیونکہ آپ تشریعی نبی نہ تھے بلکہ صرف مبشرات والی نبوت ہی کے حامل تھے۔(۸) حضرت اقدس علیہ السلام کا اردو کلام اپنے زمانہ کے لحاظ سے نہایت فصیح و بلیغ اور پر اثر ہے۔جس سے ایک فعال جماعت وجود میں آئی۔ادیبوں نے آپ کی زبان کو سراہا ہے۔زبان میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے لہذا آج کل کی زبان سے اُس زمانہ کی زبان کا