تحقیقِ عارفانہ — Page 536
۵۳۶ باب دہم وسعتِ علم برق صاحب نے اپنی کتاب کے دسویں باب کے شروع میں حضرت اقدس علیہ السلام کی بعض عبارتیں درج کی ہیں جن کا یہ مفہوم ہے کہ خدا نے آپ کو اپنے پاس سے علم دیا ہے اور معارف سکھائے ہیں اور وہ کچھ سکھایا ہے جو کسی اور انسان کو اس زمانہ میں معلوم نہ تھا۔اس کے بعد آپ کی وسعت معلومات پر حملہ کرنے کے لئے برق صاحب چند اعتراض کرتے ہیں۔پہلا اعتراض برق صاحب لکھتے ہیں :- صلى الله ”سیرت مقدسہ کا ہر طالب علم اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ حضور علی کے والد محترم آپ کی ولادت سے چند ماہ پہلے ایک تجارتی سفر میں فوت ہو گئے تھے اور آپ کی والدہ ماجدہ کا انتقال پورے چھ برس بعد ہوا تھا لیکن جناب مرزا صاحب اپنی آخری تحریر میں فرماتے ہیں :۔“ " تاریخ کو دیکھو آنحضرت ملے وہی ایک یتیم لڑکا تھا جس کا باپ پیدائش سے چند دن بعد ہی فوت ہو گیا اور ماں صرف چند ماہ کا چہ چھوڑ کر مر گئی۔“ (پیغام صلح صفحہ ۱۹ ۲۰ طبع اول) برق صاحب آخر میں اپنی حیرت کا یوں اظہار کرتے ہیں :- " جناب مرزا صاحب تاریخ نبوی کے اس مشہور ترین واقعہ سے بھی بے خبر