تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 535 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 535

۵۳۵ الہام میں لفظ پڑ طوس وغیرہ نہ تھا۔بلکہ پلا طوس ہی تھا۔جس کا تلفظ سرعت الہام کی وجہ سے آپ پر پڑ طوس یا بر اطوس سے مشتبہ ہوا۔لیکن ساتھ ہی پلاطوس کے لفظ کا الہام میں نازل ہونے کا بھی آپ کو احساس رہا۔اور یہی احساس واقعات کے لحاظ سے درست ثابت ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشتی نوح صفحہ ۵۲ ۵۱ پر خود بھی کیپٹن ڈگلس کو اسی مقدمہ کی وجہ سے پلا طوس قرار دیا ہے۔پس واقعات نے الہام کے الفاظ میں اوپر لیشن اور پلا طوس کے الفاظ نازل ہونے پر قطعی شہادت دے دی ہے۔اور یہ الہام مومنین کے لئے ازدیاد ایمان کا باعث ہے۔یہ امر حضرت مرزا صاحب کی صاف باطنی اور خدا تعالیٰ کی باتوں پر پختہ یقین رکھنے پر بھی گواہ ہے۔کہ باوجود یکہ بعض الہامات کے معنی آپ سمجھ نہیں سکے یا بعض الهامی الفاظ کا تلفظ بوجہ سرعت الهام آپ پر مشتبہ بھی ہو گیا مگر آپ نے اس الہام کو یا نہیں۔بلکہ جو تلفظ مشتبہ تھا۔اس کو بھی درج کر دیا۔آپ کا یہ فعل اس امر پر قطعی دلیل ہے۔کہ آپ اپنے منجانب اللہ ہونے کے دعوئی میں نہائت سنجیدہ اور پر یقین تھے۔اس لئے جس بات کو آپ لوگوں کے اس طعن سے چنے کے لئے یہ الہام معمل ہے۔چھپا سکتے تھے۔اسے بھی آپ نے ظاہر کر دیا۔اور انجام کیلئے صرف خدا تعالی پر چھپایا تو کل رکھا۔