تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 431 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 431

۴۳۱ " وہاں دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہے کا اشارہ تک نہیں ملے گا۔“ الجواب (حرف محرمانه صفحه ۲۸۷) (1) اس عبارت میں ہر گز یہ مذکور نہیں کہ بشیر احمد کو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ کی پیشگوئی کا " پسر موعود " سمجھ کر اس کا نام اخیر احمد رکھا گیا ہے۔(۲) ہم جناب برق صاحب کے متعلق کیا خیال کریں جبکہ دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہے“ کا اشارہ چھوڑ اشتہار ۸ / اپریل میں ان الفاظ میں صراحت موجود ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے (اشتہار ۸ / اپریل ۱۸۸۶ء) قریب حمل میں“ اور یہی وہ عبارت ہے جو جناب برق صاحب نے اپنے پیش کردہ اقتباس میں سے حذف کر کے اس کی جگہ نقطے دے دیئے ہیں۔قارئین کرام ! غور فرمالیں کہ یہ عبارت تو ۸ / اپریل ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں موجود تھی جس میں قریب کے حمل کا صریح ذکر موجود تھا مگر جناب برق صاحب نے اسے دانستہ اور ارادہ درمیان سے خود حذف کر دیا ہے۔تاوہ اپنی کتاب کے پڑھنے والوں کو یہ مغالطہ دے سکیں کہ حضرت مرزا صاحب نے اشتہار ۸ / اپریل ۱۸۸۶ء میں دوسرے حمل میں ”جو پہلے حمل کے قریب ہے کا ذکر چھوڑ اس کا اشارہ تک نہیں کیا۔جناب برق صاحب ! آپ کیسے محقق ہیں ؟ کہ عبارت تو درمیان سے خود حذف کر رہے ہیں اور الزام اس کی بناء پر حضرت بائی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کو دینے بیٹھ گئے ہیں۔کہ اشتہار ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ء “ میں ”دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہے " کے الفاظ کا اشارہ تک نہیں۔گویا حضرت اقدس نے اشتہار خوشخبری