تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 351 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 351

۳۵۱ چشم بصیرت رکھنے والے لوگوں کے لئے ان پیشگوئیوں کی صداقت میں شبہ کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی۔پھر سمجھ میں نہیں آتا کہ بعض لوگ کیوں مرزا صاحب کی دشمنی میں اپنے آپ کو مبتلا کر رہے ہیں۔اور ایسے شواہد کی جانب سے چشم پوشی کر رہے ہیں جن کی تکذیب محال ہے۔علمائے اسلام سے مؤدبانہ التماس ہے کہ وہ پتلا ئیں کہ کئی کئی سال پہلے پتہ کی باتیں کہد بنا سوائے تائید خداوندی کے کسی اور صورت میں بھی ممکن ہے۔اگر نہیں تو ایک ایسے آدمی کی تکفیر کرنا از روئے اسلام کہاں تک جائز ہے۔-۱۸۸۳-۱۵ء میں مرزا صاحب کو یہ خبر تواتر کے ساتھ دی گئی کہ "میں تمہاری مدد کروں گا۔اب دیکھنے والے یہ دیکھتے ہیں اور جاننے والے یہ جانتے ہیں کہ عیسائیوں نے بلکہ خود مسلمانوں نے آپ کے خلاف کئی مقدمے کھڑے کئے اور ہر مقدمہ میں بالآخر مرزا صاحب کو ہی فتح اور کامرانی حاصل ہوئی۔سلسلہ احمدیہ کے مٹانے اور درہم پر ہم کرنے کے لئے چاروں طرف سے حملے کئے گئے۔مگر یہ امر واقعہ ہے کہ احمدیت بڑے زور سے ترقی کرتی رہی اور کر رہی ہے۔جن دنوں میں محولہ بالا پیشگوئی کی گئی ان دنوں میں مرزا صاحب کے پیروؤں کی تعداد شاید انگلیوں پر گئی جاسکتی تھی۔لیکن آج یہ حالت ہے کہ ہندوستان کا شاید ہی کوئی ایسا شہر ہو گا جس میں مرزائیت روز افزوں ترقی نہ کر رہی ہو اور احرار کی شدید ترین مخالفت کے باوجود مرزائیت پھیلتی جارہی ہے۔۱۸۹۱-۱۶ء میں آپ کو اطلاع ملی۔میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور تیر اذکر بلند کروں گا۔“ اس وقت بظاہر اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے کوئی اسباب موجود نہ تھے۔