تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 276 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 276

دنیا میں عیسائیوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔چنانچہ دنیا میں عیسائیوں کی کمی کے اعداد و شمار دیکھ کر اخبار ڈیلی ٹیلیگراف اینڈمارننگ ۲۱، نومبر ۱۹۶۲ء کے شمارہ میں لکھتا ہے :- اس وقت Vatican میں جو دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے رومن کیتھولک پادریوں کی کونسل ہو رہی ہے اس کا محرک دراصل یہ امر ہے کہ ساری دنیا میں عیسائیوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اور یہ امر تمام عیسائی چرچوں کے لئے سخت فکر کا باعث بنا ہوا ہے۔“ آگے چل کر لکھتے ہیں :- افریقہ میں عیسائیت کو اسلام سے سخت خطرہ در پیش ہے کیونکہ عیسائیت کی نسبت اسلام لانے والوں کی تعداد دس گنا ہے۔“ جناب برق صاحب! دیکھا آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور پر خدا تعالٰی نے آپ کی تائید میں ایک ایسی ہوا چلا دی ہے اور آپ کی جماعت کو تبلیغی کو ششوں میں ایسی برکت دی ہے کہ اب دنیا میں عیسائیت کی تعداد کم ہو رہی ہے۔اور اگر ایک عیسائی ہوتا ہے تو اس کے مقابل دس افراد اسلام قبول کرتے ہیں۔یہ گواہی دشمن کی ہے۔ایک مشہور مستشرق Van Zeuwen نے مشنری سکول کے طلبہ کی کا نفرنس کے موقعہ پر بیان کیا :- گذشتہ صدیوں میں عیسائیت صرف مغربی ممالک تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ مسلم ممالک میں بھی پھیلی۔مگر اب تصویر کا دوسرا رخ نظر آرہا ہے۔اور ایک عرصہ سے اسلام بھی احمد یہ تحریک کے ذریعہ عیسائی ممالک میں پھیل رہا ہے۔" مگر برق صاحب ہیں کہ وہ لکھتے ہیں :-