تحقیقِ عارفانہ — Page 277
۲۷۷ مسیح موعود کی دلائل قاطعه و براہین ساطعہ کے زور سے ایک بھی عیسائی مسلمان نہ ہوا۔“ یہ مسیح موعود کی دلائل قاطعه و بر این ساطعہ کا ہی زور ہے جس کی برکت سے اب اگر ایک عیسائی ہوتا ہے تو اس کے مقابلہ دس افراد اسلام قبول کر رہے ہیں۔جناب برق صاحب ذرا چشم بصیرت سے کام لیں تو انہیں نظر آسکتا ہے کہ آئندہ اسلام کے حق میں مذہبی انقلاب کی جڑ ھیں دنیا میں گاڑی جاچکی ہیں۔بلکہ ان سے درخت پیدا ہو کر اب مضبوط ہوتا جارہا ہے۔اور وہ وقت قریب ہے کہ ایک دنیا اس درخت کے سایہ میں آرام پائے گی۔انشاء اللہ تعالی۔مشہور عالم مورخ پروفیسر ٹائن بی ( professor toyn bee)نے اپنی کتاب سولیز یشن اون ٹرائل (civilization on trial) میں لکھا ہے۔(صفحه ۲۰۴) مغرب سے ٹکراؤ کے نتیجہ میں اب اسلام میں پھر جوش پیدا ہو رہا ہے۔اس میں ایسی روحانی تحریکات جنم لے رہی ہیں جو ممکن ہے آئندہ جا کر عالمگیر مذہب اور تہذیب کی بنیاد بنیں مثلاً احمد یہ تحریک ہے۔“ جناب برق صاحب! ممکن ہے کہ اس عالمگیر مذہب اور تہذیب کے فروغ کے وقت دنیا میں ہم دونو موجود نہ ہوں لیکن ہماری کتا ہیں تو موجود ہوں گی۔نور مؤرخ اس وقت جو رائے آپ کے متعلق قائم کرے گا۔آپ اس کی فکر کریں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی یہ کتاب اس وقت آپ کے نام پر دھبہ ثابت ہو۔کیونکہ وہ زمانہ آرہا ہے جب وہ بات پوری ہو گی۔جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود پر الہاما نازل فرمائی ہے۔تا تبقى لكَ مِنَ الْمُحْرِيَاتِ ذِكْراً وَ لَا نُبقى مِنَ الْمُحْرِيَاتِ شَيْئًا۔اس وقت آپ کی یہ کتاب ردی کی ٹوکری میں داخل کرنے کے قابل کبھی جائے گی۔اور آپ کے متعلق لوگوں کی یہ رائے ہوگی کہ آپ خدا تعالیٰ کے مامور کے دشمن تھے کیونکہ تاریخ کسی کو