تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 146 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 146

۱۴۶ دعوی نہیں کیا۔ناقل ) بن کر مسلمانوں کے سامنے آجانا کہاں تک جائز ہے ؟ مرزا صاحب درست فرماتے ہیں کہ ”تمام حدیثیں تحریف معنوی اور لفظی سے آلودہ یا (ایضاً صفحه ۷۵) سرے سے موضوع ہیں۔“ احادیث کے متعلق مسیح موعود کا مسلک اور برق صاحب کی مفتریات برق صاحب نے اپنی ان عبارات میں حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ کے خلاف کئی غلط بیانیوں اور مفتریات سے کام لیا ہے۔پر ہے۔اول یہ کہ آپ کے دعویٰ مسیح موعود کی بنیاد نزول مسیح ابن مریم کی حدیث دوم یہ کہ آخر میں ایک مستقل رسول بن کر مسلمانوں کے سامنے آئے۔سوم یہ کہ آپ تمام حدیثوں کو تحریف معنوی اور لفظی سے آلودہ یا سرے سے موضوع قرار دیتے ہیں۔یہ تینوں باتیں درست نہیں۔پہلی بات کا جواب پہلی بات کا جواب یہ کہ آپ کے دعوی کی بنیاد احادیث پر نہیں بلکہ آپ اپنے دعوئی کی بنیاد قرآن مجید اور اپنے الہام پر رکھتے ہیں۔چنانچہ آپ اعجاز احمدی صفحہ ۳۰ ،۳۱ پر فرماتے ہیں۔” میرے اس دعویٰ کی حدیث بنیاد نہیں بلکہ قرآن اور وحی ہے جو میرے پر نازل ہوئی ہاں تائیدی طور پر ہم وہ حدیثیں بھی پیش کرتے ہیں جو قرآن کے مطابق ہیں اور میری وحی کے معارض نہیں۔“ دوسری بات کا جواب دوسری بات کا جواب کہ آپ کے نزدیک تمام حدیثیں تحریف معنوی اور