تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 89 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 89

۸۹ پیروی کرنے والا اس درجہ کو پہنچا کہ ایک پہلو سے وہ امتی ہے اور ایک پہلو سے نبی۔“ (حقیقۃ الوحی صفحه ۹۶ طبع اوّل) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آنحضرت ﷺ کی نبی تراش مہر اس وقت اپنی پوری تاثیر ظاہر کرتی ہے جب ساتھ ہی خدا تعالیٰ کا یہ احساس بھی پایا جاتا ہے کہ اس زمانہ کو ایک نبی کی ضرورت ہے۔پس علت موجبہ تو نبی مبعوث کرنے کیلئے خدا تعالٰی کا یہ احساس ہوتا ہے۔پھر اس احساس پر جب خدا تعالٰی نبی بھیجنے کا ارادہ کرتا ہے تو پھر نبی تراش عمر اس وقت ایک صاحب منصب نبی کے ظہور کے لئے اپنی تاثیر ظاہر کرتی ہے۔نبوت کا ملنا خدا تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سے صرف مشروط قرار دیا گیا ہے۔ورنہ نبوت موجبت الہی ہے۔اطاعت کا لازمی نتیجہ نہیں کہ ہر اطاعت کنندہ کو مل جائے۔النبین کی تفسیر حضرت مسیح موعود کی تحریرات میں جناب برق صاحب نے حرف محرمانہ صفحہ ۴۴ سے صفحہ ۵۳ تک "خاتم النبیین کی تفسیر جناب مرزا صاحب کی تحریرات میں “ کے عنوان کے تحت خاتم النبین کی تفسیر میں حضرت اقدس کے بعض اقوال پیش کئے ہیں اور پھر صفحہ ۵۳ سے لے کر صفحہ ۶۹ تیک ختم نبوت کی نئی تشریح" کے عنوان کے تحت حضرت اقدس کی بعض عبارتیں پیش کر کے پہلی فصل اور دوسری فصل کی عبارتوں میں تناقض اور تضاد دکھانے کی کوشش کی ہے۔برق صاحب کی تحریروں میں تناقض جناب برق صاحب حرف محرمانہ کے صفحہ ۴۴ پر تو لکھتے ہیں۔ازالہ اوہام ستمبر ۱۸۹۱ء کی تصنیف ہے اور مرزا صاحب کا دعوی رسالت کم