تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ

by Other Authors

Page 86 of 187

تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 86

사 کہ وہ عبرانی اور کشمیری زبانوں میں مشابہ ہیں۔کشمیری اور عبرانی اس بات کا ثبوت کہ کشمیری در اصل بنی اسرائیل ہیں کئی طرح سے ملتا ہے منجملہ دیگر کئی اہم امور کے کشمیری اور عبرانی راصل زبان بنی اسرائیل) زبان کا وہ باہمی ارتباط اور تعلق ہے۔جو با وجود مرور زمانہ اور ہزار کا مہتم بالشان انقلابات کے غیر منفک چلا آرہا ہے۔صاحب علم اصحاب سے یہ امر مخفی نہیں۔کہ اہل زبان کے تمدنی اور ارتقائی تغیرات کے ساتھ زبان میں بھی تغیر و تبدل واقع ہونا ایک لابدی اور ناگزیہ امر ہے۔جس کا ثبوت آئے دن اسنہ ہائے مختلفہ کے رد و بدل سے ملتا رہتا ہے۔اس 12 ء سے پہلے کشمیری بیسیوں ایسے الفاظ کی آواز تک سے نا آشنا محض تھے۔جو آج کل ان کے بچوں اور عورتوں تک کی زبان کا جز و لانیفک بن گئے ہیں۔ایجی ٹیشن۔ابھی میٹر ڈکٹیٹر پبلک لیکچر سٹیج۔لیکچرار مسٹر اٹک کینگ، مارشل لاء - سٹرائک وغیرہ وغیرہ کے معنی و مفہوم کو آج کل ایک ان پڑھ اور جاہل معلق گنوار بھی جانتا ہے۔کشمیری زبان جو ا یسے تغیرات کی قبولیت کے لئے ہر وقت مستند رہتی ہے۔اگرچہ اس وجہ سے اپنی اصلی اور حقیقی صورت کو تقریبا مسیح اور تبدیل کر چکی ہے۔لیکن اگر قدیمی اور اصلی کشمیری کو معہ اس کے لوازمان الب و لہجہ - طرز - ادا- وغیرہ ) ایک ماہر اسنہ کی نظر سے دیکھا جائے۔تو بہت کچھ سامان ایسا مل سکتا ہے۔جس سے متذکرہ بالا پیش کر حقیقیت