تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف

by Other Authors

Page 72 of 86

تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف — Page 72

۷۲ یہ حرکت ترجمہ علامہ عبدالرحمن صاحب شوق کے قلم سے ہوا ہے ) مشہور تابعی اور معتبر اسلام حضرت محمد ابن سیرین (متوئی نامہ) نے فرمایا :- يكون في هذه الأُمَّةِ خَلِيفَةً خَيْرٌ مِنْ إِلَى نَبِرٍ وعُمَرَ تِيْلَ خَيرُ مِنْهُمَا ، قَالَ قَد كَادَ يَفْضُلُ عَلَى بَعْضِ الأَنْبِيَاءِ " له اس امت میں ایک خلیفہ ہو گا جو حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہا سے بھی بڑا ہوگا۔عرض کیا گیا کیا ان دونوں سے بھی بڑا ہوگا ؟ ؟ فرمایا ممکن ہے کہ وہ بعض نبیوں سے بھی افضل ہو۔ایک اور نامور تابعی حضرت کعب احبار رمتونی شہ) نے حضرت امام قائم ہو کے متعلق فرمایا : اشبه الناس بعيسى ابنِ مَرْيَمَ خَلْقاً وخُلْقًا وَ مَسيما دهنية يُعطيه الله جل وعزّ ما اعطى الانبياء ويزيدها ويفضله " ترجمہ : امام قائم (مهدی علیه السلام) اپنی پیدائش، سیرت ، جمال اور شکل کے اعتبار سے سب لوگوں سے بڑھکہ حضرت عیسی بن مریم سے مشابہ ہیں۔انہیں اللہ تعہ عزة وقبل نہ صرف وہ سب کچھ دے گا جو اس نے انبیاء کو دیا ہے بلکہ زیادہ دیگا اور فضلیت بھی بخشے گا۔حضرت خاتم النبی صلی الہ علیہ وسلم نے اسی موعود بر حق کی نسبت ہر مسلمان کو یہ تاکیدی ہدایت فرمائی تھی کہ جب وہ ظاہر ہو تو گھروں میں نہ بیٹھے رہنا بلکہ خواہ تمہیں برف کے تودوں پر سے گھٹنوں کے بل بھی گزرنا پڑے تو اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوراً پہنچنا اس کی بعیت کرنا اور اس کو میری طرف سے سلام کہتا۔بزرگان ملف ن في الكرامه ص ۲۸۶ نواب صدیق حسن خان صاحب قنوجی، مطبع شا بیان بھوپال شاه تے بحار الانوار جلد نمبر ۱۳ ص ۱۶۱ مطبوعه ایران مسندا حمد بن خلیل جلد ۶ ص ۳۰ جلد ۲ ص ۳۹۸ مطبوعه مصر