تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 504 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 504

وو ان کی چرب زبانی کا خیال مت کرو۔یہ شخص جو مداہنہ کا خواستگار ہے، جھوٹی قسمیں کھانے والا اور ضعیف الرائے اور ذلیل آدمی ہے، دوسروں کے عیب ڈھونڈنے والا اور سخن چینی سے لوگوں میں تفرقہ ڈالنے والا اور نیکی کی راہوں سے روکنے والا، زنا کار اور بائیں ہمہ نہایت درجہ کا بدخلق ، اور ان سب عیبوں کے بعد ولد الزنا بھی ہے عنقریب ہم اس کے اس ناک پر جو سور کی طرح بہت لمبا ہو گیا ہے داغ لگادیں گے۔یعنی ناک سے مراد رسوم اور ننگ و ناموس کی پابندی ہے جو حق کے قبول کرنے سے روکتی ہے۔(اے خدائے قادر مطلق ! ہماری قوم کے بعض لمبی ناک والوں کی ناک پر استرا رکھ ) اب کیوں حضرت مولوی صاحب کیا آپ کے نزدیک ان جامع لفظوں سے کوئی گالی باہر رہ گئی ہے؟ ( حاشیہ ازالہ اوہام صفحہ ۱۳ طبع سوم ) ہر دو اقتباس واضح کر رہے ہیں کہ یہ فقرات محض بطور الزام خصم لکھے گئے ہیں۔ورنہ حقیقت یہی ہے کہ نہ حضرت کے کلام میں کوئی گالی ہے نہ قرآن مجید میں۔ہاں قرآن مجید تاریکی کے وقت آیا اسے لوگوں کے حالات بتانے کے لئے اصلیت کو واضح کرنا ضروری تھا۔یہی حال حضرت کے کلام کا ہے۔نادان ہے وہ شخص جو امر واقعہ کو گالی قرار دیکر اعتراض شروع کر دے۔فقر پنجم - حضرت عیسی اور اُن کے معجزات کے متعلق ہم پانچویں فصل میں حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات کے متعلق تفصیلی بحث کر چکے ہیں اس جگہ اس بحث کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔ہاں حضرت مسیح علیہ السلام کی اپنی ذات اور بعض دیگر امور کے متعلق گفتگو کرنا ضروری ہے۔معترض نے دس صفحات اس بیان میں سیاہ کر دیئے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے مسیح علیہ السلام کو گالیاں دی ہیں، حضرت مریم صدیقہ پر اتہام لگایا ہے، اور مسیحی معجزات کو اس رنگ میں نہیں مانا جس رنگ سے ماننے پر (504)