تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 248 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 248

اور خلاف ایمان کوئی بات نہیں کی۔“ (الذکر الحکیم ہے صفحہ ۱۳) دیکھئے ایک وقت میں عبد الحکیم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق تمام مضامین وفاتِ مسیح ، عدم رجوع موتی ، اور دلائل صداقت وغیرہ کو تفسیر میں موقعہ بموقعہ درج کر کے اس کو اسلامی خدمت قرار دیتا ہے اور ان کے نکالنے کو خلاف ایمان کہتا ہے مگر پھر خود ان کو نکال دیتا ہے۔اور محض ضد میں آکر ان تمام آیات کی غلط اور خود تراشیدہ تفسیر شائع کرتا ہے۔کیا اندریں حالات اور ان تغیرات کے باوجود تبد یلی رائے ضرور نہ تھی ؟ یقینا ضروری تھی۔پس اس کو اختلاف بیانی بتانا حماقت اور کھلی مغالطہ وہی ہے۔ہمارے ان جوابات سے حق پسند ناظرین پر بخوبی روشن ہوگیا ہے کہ معترض پٹیالوی جس راستے پر قدم زن ہے وہ تحقیق اور حق جوئی کا راستہ نہیں بلکہ محض عداوت کا طریق ہے منشی صاحب! رسم نرسی بکعبہ اے اعرابی کاین راه که تو میروی بترکستان است آٹھواں اختلاف حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق۔اس عنوان کے تحت منشی محمد یعقوب صاحب نے تریاق القلوب صفحہ ۱۵۷ کا حوالہ دربارہ جوئی فضیلت درج کیا ہے اور ریو یو جلد اوّل نمبر 4 کے اقتباس متعلق فضیلت گلی کا ذکر کیا ہے۔نیز حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۰ کا فقرہ ”خدا نے چاہا کہ مجھے اس (مسیح) سے کم نہ رکھے تحریر کر کے اعتراض کیا ہے کہ :- پہلے حوالہ (حقیقۃ الوحی والے ) میں آپ حضرت مسیح علیہ السلام کے برابر بنتے ہیں، دوسرے میں اُن پر جو کی فضیلت کے مدعی ہیں اور تیسرے میں ہر طرح سے افضل بن گئے۔اور جب ان اختلافات کی وجہ دریافت کی گئی تو لکھدیا کہ میں نے یہ سب کچھ خدا کے حکم سے کہا ہے اس کی وجہ خدا سے ہی پوچھو کہ کیوں اُس نے مجھے مسیح پر فضیلت دیدی الہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۴۸ تا ۱۵۰۔کیا اچھا جواب (248)