تفہیماتِ ربانیّہ — Page 17
ہے کی مزید تردید کے لئے ہم ذیل میں قرآن مجید کی دین آیات درج کرتے ہیں۔(۱) قَالَ لَّهُمْ مُوسَى وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ، وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَری (طه رکوع (۳) حضرت موسیٰ نے ان ( جادوگروں) سے کہا تم خدا تعالیٰ پر افتراءنہ کر دور نہ وہ تم کو عذاب سے ہلاک کر دے گا اور مفتری یقین نا کام ہوتا ہے۔(٢) إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ (انحل رکوع ۱۵) جو لوگ اللہ تعالیٰ پر افتراء کرتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔(۳) قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَعَلَى اجْرَاهِيَ وَانَا بَرِى ما تنخر مونَ (ہودرکوع ۳) اے رسول کہہ دے کہ اگر میں نے افتراء کیا ہے تو اس کا وبال مجھ پر پڑے گا ہاں میں تمہارے مُجرموں سے بیزار ہوں۔( وَالْأَصْلُ اِنِ افْتَرَيْتُهُ فَعَلَى عَقُوبَةُ افْتِرَائي - روح المعانی جلد ۳ صفحه ۵۴۶ یعنی سچ یہ ہے کہ اگر میں نے افتراء کیا ہے تو مجھے میرے افتراء کی سزا ملے گی۔) (۴) إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّن رَّيْهِمْ وَذِلَّةٌ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَاء وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ (اعراف رکوع ۱۹) جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنا یا اُن پر اللہ تعالی کا غضب ہوگا اور ذلت پڑے گی اسی زندگی میں۔ہم مفتریوں کو ایسے ہی سزا دیتے ہیں۔(۵) وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُه المؤمن رکوع ۴) اگر یہ مدعی جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا و بال اس پر پڑے گا۔(1) قُلْ إِنِّي لَنْ تُجِيرَنِي مِنَ اللهِ أَحَدٌ وَلَنْ أجِدَ مِنْ دُوْنِهِ مُلْتَحَدًا (الجن رکوع ۲) کہہ دے کہ (اگر میں افتراء سے کام لے رہا ہوں تو مجھ کو اللہ کے مقابلہ پر کوئی پناہ نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کے سوا کوئی ٹھکانہ ہے۔(۷) آم يَقُولُونَ شَاعِرُ نَتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ (الطور رکوع ۲) کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس کی ہلاکت کے منتظر ہیں۔گویا کافر جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو مفتری قرار دیتے تھے وہ بھی جانتے تھے کہ مفتری ہونے کی وجہ سے یہ جلد ہلاک ہو گا۔افسوس کہ آج مسلمان کہلا کر یہ لوگ مفتری کی جلد ہلاکت سے منکر ہورہے ہیں۔17