تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 681 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 681

یہ ہے کہ طواف لغت میں گردگھو منے کو کہتے ہیں۔اور اس میں شک نہیں کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام اپنے نزول کے وقت میں اشاعت دین کے کام کے گرد پھریں گے اور اس کا انجام پذیر ہو جانا چاہیں گے ایسا ہی مسیح دجال بھی اپنے ظہور کے وقت اپنے فتنہ اندازی کے کام کے گرد پھرے گا اور اس کا انجام پذیر ہو جانا چاہے (ازالہ اوہام صفحه ۸۵-۸۶ طبع سوم ) گا۔اس اقتباس سے عیاں ہے کہ احادیث میں جہاں مسیح موعود کے طواف خانہ کعبہ کا ذکر ہے اس سے مراد اشاعت دین ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی مراد لی ہے۔لہذا مولوی ثناء اللہ صاحب یا کسی اور کا ہرگز یہ حق نہیں کہ ان عبارتوں کی بناء پر ظاہری حج نہ کرنے کی وجہ سے اعتراض کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو حج مسیح موعود کے لئے مسلم ہے اس کی تشریح او پر ہو چکی ہے اور یہ حج (اشاعت دین حنیف) ایسے بے نظیر طریق پر حضرت کو میسر آیا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بھی لکھا ہے:۔” ہماری رائے میں یہ کتاب ( براہین احمدیہ ) اس زمانہ میں اور موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے کہ جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی۔۔۔۔اور اس کا مؤلف ( حضرت مسیح موعود۔ناقل ) اسلام کی مالی و جانی قلمی و لسانی و حالی وقالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا جس کی نظیر پہلے زمانے میں بہت ہی کم پائی گئی۔“ (اشاعۃ السنہ جلدے نمبر ۶-۹) لہذا مولوی ثناء اللہ صاحب کا اعتراض باطل ہے۔مسیح موعود کے طواف کعبہ کی یہ تاویل کہ وہ خدمتِ اسلام کرے گا علماء کے درمیان ایک مشہور اور مسلّم تعبیر ہے۔لکھا ہے :۔وو یہاں ایک اشکال وارد ہوتا ہے کہ دجال کافر ہے اس کو طواف سے کیا کام؟ جواب اس کا یہ دیا ہے علماء نے کہ ایک روز ہو گا عینی گرددین کے پھریں گے واسطے قائم کرنے دین کے، اور درستی کرنے خلل و فساد کے۔اور دجال بھی پھرے گا گرد دین کے بقصد خلل اور فساد ڈالنے کے دین میں، كَذَا قَالَ (681