تفہیماتِ ربانیّہ — Page 586
ایسی نہیں جو پوری نہ ہوئی ہو۔اور ان پوری ہونے والی پیشگوئیوں میں سے ایک جلیل القدر اور عظیم الشان پیشگوئی دربارہ مرزا احمد بیگ وغیرہ ہے۔پس یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور نہایت آب و تاب سے پوری ہوئی ، مگر اس کا کیا علاج کہ منکرین ہمیشہ سے آنکھیں بند کر کے کہتے رہے ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ اس رسول کی کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت واضح اور غیر مبہم الفاظ میں فرمایا ہے :- " میری کسی پیشگوئی کے خلاف ہونے کی نسبت کس قدر مجھوٹ بولتے ہیں۔حالانکہ ایک بھی پیشگوئی ٹھوٹی نہیں نکلی بلکہ تمام پیشگوئیاں صفائی سے پوری ہوگئیں۔شرطی پیشگوئیاں شرط کے موافق پوری ہوئیں اور ہونگی۔اور جو پیشگوئیاں بغیر شرط کے تھیں جیسا کہ لیکھرام کی نسبت پیشگوئی وہ اسی طرح پوری ہوگئیں۔یہ تو میری پیشگوئیوں کی واقعی حقیقت ہے۔( اعجاز احمدی صفحہ ۵) ہم اسی یقین و بصیرت پر قائم ہیں، اور علی وجہ تحقیق قائم ہیں۔پس عشرہ میں مندرجہ ہر سہ نمبر کے اعتراضات باطل اور بے بنیاد ہیں۔پیشگوئی کے الفاظ اس پیشگوئی پر تفصیلی نظر ڈالنے سے پیشتر حضرت مسیح موعود کے الہامات اور حضور کی عبارات کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔حضور نے تحریر فرمایا ہے کہ :- (الف) " ہمیں اس رشتہ کی درخواست کی کچھ ضرورت نہیں تھی۔سب ضرورتوں کو خدا نے پورا کر دیا تھا۔اولا د بھی عطا کی ، اور ان میں سے وہ لڑکا بھی جو دین کا چراغ ہوگا۔بلکہ ایک اور لڑکا ہونے کا قریب مدت تک وعدہ دیا۔جس کا نام محمود احمد ہوگا اور اپنے کاموں میں اولو العزم نکلے گا۔پس یہ رشتہ جس کی درخواست کی گئی ہے محض بطور نشان کے ہے تا خدا تعالیٰ اس کنبہ کے منکرین کو اعجوبہ قدرت دکھلاوے۔اگر وہ قبول کریں تو برکت اور (586)