تفہیماتِ ربانیّہ — Page 547
میں جھوٹ کی نجاست ہے۔عیسائیوں اور یہودیوں کی پیروی کرتے ہیں۔عیسائی کہا کرتے تھے کہ اگر آنحضرت کے لئے قرآن شریف میں فتح کی پیشگوئی کی گئی تھی تو آپ نے جنگیں کیوں کیں اور دشمنوں کو حیلوں تدبیروں سے قتل کیوں کیا؟ آج اسی قسم کے اعتراض یہ لوگ پیش کر رہے ہیں۔مثلاً کہتے ہیں کہ احمد بیگ کی لڑکی کے لئے ان کے تالیف قلوب کے لئے جیلوں سے کیوں کوشش کی گئی اور کیوں احمد بیگ کی طرف ایسے خط لکھے گئے ؟ مگر افسوس کہ یہ دونوں یعنی عیسائی اور یہ نئے یہود یہ نہیں سمجھتے کہ پیشگوئیوں میں جائز کوشش کو حرام نہیں کیا گیا۔جس شخص کو خدا یہ خبر دے کہ فلاں بیمار اچھا ہو جائے گا اس کو منع نہیں ہے کہ وہ دوا بھی کرے کیونکہ شاید دوا کے ذریعہ سے اچھا ہونا مقدر ہو۔غرض ایسی کوشش کرنا نہ عیسائیوں اور یہودیوں کے نزدیک ممنوع ہے نہ اسلام میں۔“ ( اعجاز احمدی صفحہ ۱۱) (۲) قولہ۔اس رشتہ کے ضمن میں ہی اپنی پہلی بیوی اور دو بیٹوں سے قطع تعلق کی دھمکی دی بلکہ بیٹوں کو عاق کر دیا اور بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی۔(ملخصا عشره صفحه ۱۴۰-۱۴۱) الجواب۔قرآن مجید کا حکم ہے وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ ( ہود رکوع ۱۰) کہ ظالموں سے میل جول نہ رکھو ورنہ تم کو بھی آگ چھوٹے گی۔اس لئے ایسے رشتہ دار جو دینی معاندت پر کمر بستہ ہوں ان سے علیحدگی ضروری ہے۔باپ کو بیٹے زیادہ پیارے ہوتے ہیں لیکن اگر وہ عاق کر دے یا اپنی بیوی کو طلاق دیدے تو سمجھنا پڑے گا کہ یقینا کوئی بڑی بات ہوگی۔یہی حال اس جگہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مرزا سلطان احمد صاحب اور اس کی دونوں والدہ کے ”دینی مقابلہ اور ” دینی مخالفت کے باعث انہیں مشروط طور پر سزا دینے کا اعلان کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مرز اسلطان (547)