تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 42 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 42

وَ خِلَافَتِهِمَا أَقْوَى مِنْهُ - “ (منہاج السنۃ جلد ا صفحه ۲۲۰) بلکہ سچ تو یہ ہے کہ بعد ظہور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم گزشتہ انبیاء کی صداقت کا انحصار محض آنحضرت کی تصدیق پر ہے۔مرور زمانہ سے ان کے متبعین کی حالت بگرد گئی اور انہوں نے اپنے پیشواؤں کو بھی نہایت مکروہ صورت میں پیش کر رکھا ہے۔یہ محض اس النبي الأقی کا احسان ہے کہ اُس نے کروڑوں انسانوں سے ان نبیوں کی نبوت کو تسلیم کراد یاور نہ بالذات ان کی حیات کے لئے ان کے پیروؤں کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے چہ جائیکہ سب دلائل مجتمع ہوں۔امام ابن تیمیہ نے کیا خوب فرمایا ہے :۔إِنَّ النَّصْرَانِي إِذَا أَرَادَ إِثْبَاتَ تُبْوَةِ الْمَسِيحِ دُونَ مُحَمَّدٌ لَمْ تُسَاعِدُهُ الْأَدِلَّهُ “ کہ اگر عیسائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ کے بغیر مسیح کی نبوت ثابت کرنا چاہے تو وہ کوئی دلیل پیش نہیں کر سکتا۔“ (منہاج السنتہ جلد ۱ صفحہ ۱۶۲) خلاصہ جواب یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ ہر نبی کی صداقت ہر معیار سے ثابت کی جاوے۔لہذا حضرت سکی اور حضرت زکریا کی راستبازی کے لئے ۲۳ سالہ معیار کا اُن پر پورا آنا ضروری نہیں۔الجواب - معترض نے اس جگہ ہمارے استدلال کو نظر انداز کر دیا ہے۔ہمارا استدلال یوں ہے کہ آیت قرآنی کی رُو سے ثابت ہے کہ جس مدعی الہام کو تیس برس مہلت مل جاوے وہ جھوٹا نہیں ہو سکتا بلکہ قطعی طور پر سچا ہو گا (صغری) اور حضرت مرزا صاحب علیہ الصلوۃ والسلام نے بعد دعویٰ وحی و الہام تئیس سال مہلت ضرور پائی ہے ( کبری ) پس حضرت مرزا صاحب کا ذب نہیں بلکہ یقینی طور پر صادق ہیں ( نتیجہ ) ظاہر ہے کہ جو شخص اس استدلال کو سمجھتا ہے وہ یہ اعتراض نہیں کر سکتا کہ حضرت یحیی کو ۲۳ سال مہلت نہیں ملی“ نہ ملے ہمارا یہ تو دعوی نہیں کہ ہر نبی کو ۲۳ سال مہلت ملی ہے بلکہ ہمارا تو یہ دعویٰ ہے کہ جس کو اس قدر مہلت ملے وہ ضرور سچا ہے جھوٹے کو اتنی مہلت نہیں مل سکتی۔گویا اس جگہ نسبت عموم خصوص مطلق ہے۔یعنی جو مدعی الہام تئیس سال مہلت پاتا ہے وہ تو یقین سچا ہے۔لیکن ہر بچے نبی کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تئیس سال مہلت ضرور پائے۔مثلاً امتحان کا پرچہ ہے تو نمبر مقرر ہیں جو طالب علم نوے نمبر حاصل کرلے گا وہ فیل نہیں ہوسکتا یقینا پاس ہوگا لیکن ہر پاس ہونے والے متعلم کے لئے ضروری نہ ہوگا کہ نوے نمبر ہی حاصل کرے بلکہ ۸۰-۷۰-۶۰ نمبروں 42