تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 146 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 146

بٹالوی کی ایک شہادت کا ذکر کرنا ضروری ہے اور یہ شہادت اس لئے بھی زیادہ مستحق توجہ ہے کہ پھر بعد میں مولوی صاحب نے عداوت وحسد کی بناء پر حضرت اقدس کی تکذیب میں سب سے زیادہ حصہ لیا۔گویا یہ شہادت خدائی تصرف کے ماتحت ہے۔مولوی محمد حسین بٹالوی لکھتے ہیں :- شاید امرتسری معترضین و منکرین جو اہلحدیث کہلا کر حدیث کے نام کو بدنام کر رہے ہیں یہ اعتراض کریں کہ (مرزا صاحب کے ) انگریزی زبان کے الہام میں طبیعت یا خیال کی بناوٹ کا احتمال نہیں تو یہ احتمال تو ہے کہ یہ انگریزی الہام شیطان کی طرف سے ہے جو انگریزی۔عربی۔فارسی۔ہندی سبھی زبانیں جانتا ہے اور جو اس میں غیب کی باتیں اور پیشگوئیاں ہیں وہ شیطان نے آسمان سے چُھپ کر سُن لی ہوں۔كَذَالِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوْبُهُمْ یہی بات پہلے مشرکین عرب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الہامات عربی کی نسبت کہی تھی۔پس جو اس کا جواب خدا تعالٰی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دیا ہے وہی ہم اس مقام میں مؤلف براہین احمدیہ کی طرف سے دیتے ہیں۔سورۃ الشعراء میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی اس بات کے جواب میں فرمایا ہے۔وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِيْنُ وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْرُولُونَ۔۔۔۔هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِيْنُ تَنَزَّلُ عَلَى كُلِ أَفَاكَ آثِيْهِ تُلْقُوْنَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَذِبُونَ لے اس کے متعلق مولوی ثناء اللہ امرتسری ایڈیٹر اہلحدیث کیا فرماتے ہیں؟۔مصنف (146)