تفہیماتِ ربانیّہ — Page 145
۲۰ رجون قبل ظہر حضرت اقدس نے بیان فرمایا کہ دو تین دن ہوئے الہام ہوا تھا 66 مضر صحت (الحکم جلد ۹ نمبر ۲۱ صفحه ۱) الجواب - اس پر معترض کو خواہ مخواہ اعتراض ہے ورنہ بات تو واضح ہے کہ اس میں حضرت اقدس کی اس محنت شاقہ کو جو تصنیف وغیرہ کے کام میں حضوران دنوں برداشت کر رہے تھے مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔اور آپ کو اپنی صحت کے مضبوط کرنے کا ارشاد ہے۔دسواں اعتراض اور اس کا جواب - معترض نے دسویں نمبر پر الہام " آثار صحت کو گول مول قرار دے کر یہودیانہ خصلت کا ثبوت دیا ہے کیونکہ اس الہام کے ساتھ ہی اس کی تشریح خود حضور نے فرما دی تھی۔لکھا ہے :- فرمایا کچھ دن ہوئے کہ میں بیماروں کے لئے دعا کرتا تھا۔ایک شخص کے لئے خاص طور سے دعا کی۔دیکھا کہ وہ اُٹھ کر کھڑا ہو گیا اور پھر یہ الہام ( آثار صحت ) ہو امگر تصریح بالکل نہیں کہ کس کی نسبت ہے۔“ ( البدرجلد ۲ نمبر ۱۶) گویا یہ الہام ان بیماروں میں سے ہی کسی ایک کے لئے ہے جن کے لئے حضور نے دعا فرمائی شخصی تعیین نہ ہونے سے اس میں کیا حرج واقع ہو گیا۔ناظرین کرام ! آپ نے دیکھا کہ معترض پٹیالوی نے کس طرح کتر بیونت کر کے حضرت کے الہامات کو بگاڑنا چاہا مگر کاغذ کی ناؤ کب تک چل سکتی ہے۔سچ سچ ہی ہے اگر چہ اس پر ہزار پردے ڈالے جائیں 2 صداقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آنہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے مولوی محمد حسین بٹالوی کی گواہی دربارہ الہامات مصنف عشرہ کاملہ کا فصل سوم اور فصل چہارم سے منشاء یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات (نعوذ باللہ ) شیطانی ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں۔فصل سوم کے اعتراضات کے جوابات علیحدہ علیحدہ دیئے جاچکے ہیں اور فصل چہارم کے آئندہ درج ہیں۔لیکن اس جگہ مولوی محمد حسین صاحب 145