تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 802 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 802

رقم فرمایا ہے :- اس خبر سے خوشی ہوئی کہ محترم مولانا ابوالعطاء صاحب اپنی تصنیف تفہیمات ربانیہ کو جو عشرہ کاملہ کے جواب میں ایک لاجواب تصنیف ہے دوبارہ شائع کر رہے ہیں۔بلا شک و شبه أن اعتراضات کے جواب میں جو غیر احمدی علماء کی طرف سے احمدیت کے متعلق کئے جاتے ہیں، یہ تصنیف لا جواب ہے۔ہر اعتراض کا مکمل دید تل اور مسکت جواب محققانہ انداز میں لکھا گیا ہے۔جب سالہا سال قبل پہلی دفعہ یہ کتاب شائع ہوئی، تو اُس وقت کے مبلغین بالعموم اسے اپنے پاس رکھتے ، اور مناظروں اور مباحثوں میں اس کتاب کے پیش کردہ مواد سے بہت فائدہ اُٹھاتے تھے، اگر چہ آجکل غیر احمدی علماء کے اعتراضات کی نوعیت کسی حد تک بدل چکی ہے۔تاہم بڑی بھاری تعداد اعتراضات اور نکتہ چینیوں کی جسے عشرہ کاملہ کے مصنف نے اپنی کتاب میں جمع کر کے احمدیت پر سخت حملہ قرار دیا تھا، آج بھی مخالف کیمپ سے جماعت احمدیہ کے خلاف ان ہی کو پیش کیا جاتا ہے۔تفہیمات ربانیہ جب پہلی بار چھپی تھی، تو خاکسار نے بڑے شوق سے اسے خریدا اور ہمیشہ اسے زیر مطالعہ رکھا، اور اس سے استفادہ کرتارہا، بلکہ مناظروں اور بحث و مباحثہ اور دیگر تبلیغی اغراض کے پیش نظر اس کا انڈکس بھی تفصیل کے ساتھ تیار کر کے کتاب کے شروع میں لگا دیا تھا، تا کہ بوقت ضرورت فوری طور پر ضروری مواد اور حوالہ نکالا جاسکے۔سمجھدار علمی طبقہ میں تفہیمات ربانیہ کی اشاعت خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی مخالفت کا کارگر جواب ہے۔اور جاء الحق وزهق الباطل کا نظارہ پیش کرتی ہے۔محترم مولانا ابوالعطاء صاحب کی اسلام اور احمدیت کے لئے عظیم علمی خدمات میں سے کتاب تفہیمات ربانیہ کی تصنیف اور اب اس کی دوبارہ اشاعت بلاریب مزید قابل قدر تبلیغی و علمی خدمت ہے۔جزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔میرے نزدیک جماعت کے دوستوں کو بالعموم، اور ہر ایک عربی معلم ، اور تبلیغی جہاد کا جذبہ رکھنے والے، اور اس جذبہ کو عملی جامہ پہنانے والے احباب کو (802)