تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 773 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 773

میں نہ پایا جانا حیرت کا موجب ہوگا۔شیعوں کے لغوی حوالے (1) شیعہ لغت مجمع البحرین میں لکھا ہے " وَمُحَمَّدٌ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ يَجُوْزُ فِيْهِ فَتْحُ التَّاءِ وَكَسْرُهَا فَالْفَتْحُ بِمَعْنَى الزِّينَةِ مَأْخُوةٌ مِّنَ الْخَاتَمِ الَّذِي هُوَ زِيْنَةٌ 66 للابسه کہ خاتم النبیین میں خاکم اور خاتم دونوں جائز ہیں اور خاتم کے معنی زینت اور خوبصورتی کے ہوں گے۔یہ انگوٹھی سے ماخوذ ہے جو کہ پہننے والے کے لئے موجب زینت ہوتی ہے۔“ (۲) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے :- الْخَاتَمُ لِمَا سَبَقَ وَالْفَاتِحُ لِمَا انْفَلَقَ “ کہ آپ کے آنے سے پہلے دور ختم ہو گئے اور اب آپ نئے دور کے کھولنے والے ہیں۔“ ( نهج البلاغہ ) (۳) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو خاتم الاولیاء قرار دیا (تفسیر صافی صفحہ ۱۱) (۴) علامہ حمد سبطین نے اپنے رسالہ الصراط السوی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم ہمعلمین قرار دیا ہے۔(۵) حضرت علی نے اپنے آپ کو خاتم الوصیین کہا ہے۔(منار الہدی صفحہ ۱۰۶) (۲) مشہور شیعہ کتاب "مَنْ لَا يَحْضُرُهُ الْفَقِيه “ کے ٹائیٹل پیج پر اشیخ الصدوق کو خاتم المحد ثین لکھا گیا ہے۔کیا شیعہ صاحبان مانے کے لئے تیار ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی معلم نہیں ہوا؟ ، حضرت علی کے بعد کوئی ولی یا وصی نہیں ہوا ؟ یا جناب الشيخ الصدوق کے بعد کوئی محدث نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا ؟ (773)