تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 774 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 774

شیعہ صاحبان کے لئے تین فیصلہ کن حوالے اوّل شیعہ تفسیر میں لکھا ہے :- 66 " حَشَرَ اللهُ الاَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ۔“ کہ اللہ تعالیٰ پہلے اور پیچھے آنے والے نبیوں کو اُٹھائے گا۔( تفسیر التھی صفحہ ۶۱۰) قابل غور ہے کہ اگرکسی نبی کے آنے کا امکان ہی نہیں تو یہ پیچھے آنے والے نبی کون ہیں؟ دوم - شیعوں کی مستند کتاب اکمال الدین میں لکھا ہے :- فَالْهُدَاةُ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْاَوْصِيَاءِ لَا يَجُوزُ انْقِطَاعُهُمْ مَا دَامَ التكليف مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ لَا زِ مَّا لِلْعِبَادِ “ ترجمہ۔جب تک بندے اللہ تعالیٰ کے احکام کے مکلف ہیں تب تک ہدایت دینے والے نبیوں اور وصیوں کا انقطاع جائز نہیں۔سوم - اللہ تعالیٰ کا قول العمی میں لکھا ہے کہ اس نے غُرفَةٌ مِن المَاءِ کو ہاتھ میں لیکر کہا :- مِنْكِ أَخْلُقُ النّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ وَعِبَادِيَ الصَّالِحِينَ وَالْآئِمَّةَ الْمُهْتَدِينَ وَالمُعَاةَ إِلَى الْجَنَّةِ وَأَتْبَاعَهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَلَا أَبَالِي “ ترجمہ۔(اے قطرہ پانی!) میں تجھ سے قیامت تک نبی، رسول، نیک بندے، ہدایت یافتہ امام، جنت کے داعی ، اور ان کے اتباع پیدا کرتا رہوں گا اور مجھے کسی کی پرواہ نہ ہوگی۔“ ان حوالہ جات سے بالبداہت ثابت ہے کہ شیعہ نقطۂ نگاہ سے خاتم النبیین کے یہی معنی ہیں کہ آپ کی امت کے لئے تمام ابواب نعمت مفتوح ہیں اور آپ سب سے افضل نبی ہیں۔لفظ خاتم النبيين انقطاع نبوت غیر تشریعی پر دلیل نہیں ہے۔ختم نبوت احادیث نبویہ کی روشنی میں یادر ہے کہ آنحضرت نے آنے والے مسیح موعود کو نبی اللہ قراردیا ہے ( صحیح مسلم) (774)