تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 690 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 690

است۔مکتوبات امام ربانی مطبوعہ دہلی ۲۸۸اه مکتوب ۳۳ صفحه ۴۷) پھر ان علماء کے متعلق خود اخبار اہلحدیث امرت سرلکھتا ہے :- مشکوۃ صفحہ ۳۰ میں حضرت علیؓ سے ایک حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں پر عنقریب ایسا زمانہ آئے گا کہ اسلام کا نام رہ جائے گا اور قرآن کا رسم خط۔اس وقت کے مولوی آسمان کے تلے بدترین مخلوق ہوں گے۔سارا فتنہ وفساد انہی کی وجہ سے ہوگا۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج کل وہی زمانہ آ گیا ہے۔“ (۱/۲۵ پریل ۱۹۳۰ء صفحه ۵ کالم اول) ہمارا یقین ہے کہ ان تصریحات کے بعد مولوی ثناء اللہ صاحب کو محال انکار نہ ہوگی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایسے مولویوں کو بد ذات قرار دینا بالکل ضروری اور سُنتِ صلحاء کی پابندی تھی۔(۱۷) خنازیر الفلا کا جواب مولوی ثناء اللہ صاحب لکھتے ہیں :- ”مرزا صاحب اپنے مخالفوں پر ناراضگی کا اظہار ان لفظوں میں فرماتے کا ان ہیں ه اِنَّ الْعِدَى صَارُوا خَنَازِيرَ الْفَلَا وَنِسَاءُ هُمْ مِنْ دُونِهِنَّ الْأَكْلَبُ میرے مخالف جنگلوں کے سُور ہیں اور ان کی عورتیں کشتیوں سے بڑھ کر ہیں۔“ ( تعلیمات مرز اصفحہ ۲۹) الجواب - یہ الفاظ ان اعداء اسلام ، معاندین حق اور فتنہ پردازوں کے حق میں ہیں جنہوں نے اپنی بد خصلتوں سے اپنے آپ کو ان کا اہل ثابت کیا تھا۔نجاست اور گندہ دہانی اُن کا شیوہ ہو گیا۔ایسے ہی لوگوں کو قرآن مجید میں فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ (اعراف رکو ۲۲) كَمَثَلِ الْحِمَارِ (جمعه) جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ (690)