تفہیماتِ ربانیّہ — Page 669
سخت سے سخت بدکلامیاں، گالیاں، اور بد زبانیاں سنتے رہے۔( الہامات صفحہ ۳۲) سچ ہے نہ ہوا بے وقر ترک سجدہ ابلیس سے آدم * عدو کی سرکشی سے ذوق کب رُتبہ ہو کم میرا ہاں مسافرانہ وفات تو خود اسلام میں شہادت کا حکم رکھتی ہے۔(۸) محمد سین بٹالوی کی ذلّت کے لئے تاریخ معترض پیٹیالوی نے لکھا ہے :۔صفائی یہ ہے کہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۸۷ پر لکھتے ہیں کہ مولوی محمد حسین اور ان کے ساتھیوں کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہ تھی۔اس کذب بیانی کی بھی کوئی حد ہے؟‘ (عشرہ صفحہ ۹۶) الجواب۔اس اعتراض میں بھی منشی صاحب نے دھوکہ سے کام لیا ہے۔ہم حقیقۃ الوحی -: کے اصل الفاظ درج ذیل کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود نے تحریر فرمایا ہے کہ " جو کچھ مولوی محمد حسین اور ان کے رفقاء کی نسبت پیشگوئی خدا تعالیٰ کے الہام میں لکھی گئی تھی اس کی نسبت کوئی تاریخ مقررنہ تھی صرف میری دعا میں اپنے الفاظ تھے۔الہامی الفاظ نہ تھے اور صرف میری طرف سے دعا تھی کہ اتنی مدت میں ایسا ہو۔سوخداوند تعالیٰ اپنی وحی کا پابند ہوتا ہے اُس پر فرض نہیں ہے کہ جو اپنی طرف سے التجا کی جائے بعینہ اس کو لحوظ رکھے “ (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۸۷) گویا حضرت نے اپنی دعا میں ان کی ذلّت کے لئے تین سال کی حد بندی کی تھی لیکن الفاظ الہام میں ایسی تاریخ کا تقرر نہیں اور وہ الہام اشتہار ۲۱ نومبر ۹۸ء میں عربی زبان میں طبع شدہ ہے۔اس طرح گویا نہ صرف اس تین برس کے عرصہ تک مولوی محمد حسین کی ذلتیں حضرت کی صداقت کا ثبوت ہیں بلکہ تاحیات ہر ذلت اس الہام کے تحت آسکتی ہے۔کیا یہ واقعہ نہیں؟ یقیناً ہے۔پھر اس کو کذب بیانی قرار دینا تھلی بے ایمانی نہیں تو اور کیا ہے۔(۹) کیا نبی ان پڑھ ہوتا ہے؟ اعتراض۔نبی وہ ہوتا ہے جو کسی استاد سے کچھ نہ سیکھے۔چونکہ مرزا صاحب نے بعض لوگوں سے (669)