تفہیماتِ ربانیّہ — Page 621
انسانی ہاتھوں سے بالاتر ہو نہیں دکھایا گیا۔‘ (عشرہ صفحہ ۱۶۰) ناظرین کرام ! ہمیں اپنی طرف سے اس اعتراض کے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ عشرہ کا ماہ طبع دوم کے حاشیہ میں معترض نے لکھ دیا ہے کہ : البتہ ایک رسالہ بنام اعجاز احمدی مرزا صاحب نے لکھ کر مولوی ثناء اللہ امرتسری کے پاس ضرور بھیجا۔اور لکھا کہ اس کا جواب ۲۰ یوم کے اندر اندر لکھ کر بھیجو۔اس سے پیشگوئی سہ سالہ پوری ہوگئی۔(حاشیہ صفحہ ۱۶۰ عشره) اعجاز احمدی کے متعلق ہم فصل پنجم میں مفصل بحث کر چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت کی دُعا کو قبول فرما کر حضور کو وہ نشان دیا۔جس نے دشمنوں کو عاجز و لا جواب کر دیا۔ہاں اگر محض ہیں یوم کی وجہ سے آپ کو اس کے معجزہ ہونے میں شک ہے۔تو حضرت امام غزالی کے یہ الفاظ پڑھ لو۔تحریر فرمایا کہ : اگر کوئی نبی یوں کہے کہ میری صداقت کی علامت یہ ہے کہ میں اپنی انگلی کو حرکت دیتا ہوں اور اس وقت تم اپنی انگلیوں کو حرکت نہیں دے سکو گے۔حالانکہ دوسرے وقتوں میں تم سے ہر ایک یہ کام کر سکتا ہے۔اور جب دیکھا گیا تو ایسا ہی ہوا۔یعنی اس نبی نے اپنی انگلی کو حرکت دے دی اور دوسرے لوگ نہ دے سکے۔تو کیا اس کو معجزہ نہیں کہا جائے گا؟ ضرور کہا جائے گا۔علم الکلام صفحہ ۱۷۲ ترجمہ الاقتصاد ) عیسی پرستی کا ستون کس طرح ٹوٹا ؟ ساتویں نمبر پر معترض نے اخبار بدر ۱۹ار جولائی 1901ء سے یہ الفاظ نقل کئے ہیں :- "میرا کام جس کیلئے میں اس میدان میں کھڑا ہوں۔یہی ہے کہ عیسی پرستی کے ستون کو توڑ دوں ، اور بجائے تثلیث کے توحید کو پھیلاؤں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالت اور عظمت اور شان دُنیا پر ظاہر کروں۔پس اگر مجھ سے کروڑ نشان بھی ظاہر ہوں اور یہ عملت غائی ظہور میں نہ آوے تو میں جھوٹا ہوں۔پس دُنیا مجھ سے کیوں دشمنی کرتی ہے، وہ انجام کو کیوں 621