تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 558 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 558

66 با انصاف ناظرین! معترض کی اس عبارت اور اس کے پہلے اعتراض کو ملا کر غور کریں تو آپ کو اس کی بد یانتی نہایت بھونڈی صورت میں مجسم نظر آجائے گی۔یہ تسلیم کرنے کے باوجود کہ متقی ہونے کی بھی شرط لگائی ہے وہ اس کو چال قرار دیتا ہے۔کیونکہ متقی ہونے کی تحقیقات نہیں ہوتی۔بخدا ایہ اس کا اس جگہ دوسرا نا پاک جھوٹ ہے۔ہمارے ہاں بہشتی مقبرہ کا ایک با قاعدہ صیغہ ہے۔جب کوئی شخص وصیت لکھتا ہے تو اس صیغہ کے افسر کی طرف سے اس کی دینی حالت کے تشخص کے لئے بعض دوسرے معزز اور متقی احباب سے پرائیویٹ طور پر حلفیہ شہادت لی جاتی ہے اور ایک مطبوعہ فارم پر کرایا جاتا ہے جس کا نمونہ اس طرز کا ہوتا ہے۔نمونہ تصدیقی فارم متعلقہ حالات موصیان بہشتی مقبره دو مستی ہے ( یہاں موصی کا نام ہوتا ہے ) متقی ہے اور محرمات سے پر ہیز کرتا ہے۔اور کوئی شرک اور کوئی بدعت کا کام نہیں کرتا اور سچا اور صاف مسلمان ہے۔اور جہاں تک اس کے لئے ممکن ہے پابندِ احکام اسلام ہے۔اور تقویٰ و طہارت کے امور میں کوشش کرنے والا اور اس کے رسول پر سچا ایمان لانے والا ہے اور نیز حقوق عباد غصب کرنے والا نہیں۔مثلاً رشوت خور نہیں۔لین دین کے بارے میں بد معاملہ نہیں۔امانت میں خائن نہیں۔اپنے کاروبار میں دیانتدارانہ رویہ رکھتا ہے۔لے خواتین کی وصیت کے فارم کے صیغے اور ضمیریں مؤقت ہوتی ہیں۔(مؤلف) (558