تفہیماتِ ربانیّہ — Page 519
إِنَّ مَرْيَمَ كَانَ قَدْ تَزَوَجَهَا يُوسُفُ ابْنُ عَمِّهَا إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَقْرَبُهَا إِلَّا بَعْدَ رَفْعِ الْمَسِيحِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَكَانَتْ مَرْيَمُ إِذَا نَفِدَ مَاءُهَا وَمَاءُ يُوسُفَ بْن عَمِّهَا أَخَذَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قُلَّتَهُ وَانْطَلَقَ إِلَى الْمَغَارَةِ الَّتِي فِيهَا الْمَاءُ يَسْتَعْذِبَانِ مِنْهُ ثُمَّ يَرْجِعَانِ إِلَى الْكَنِيسَةِ فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي لَقِيَهَا فِيْهِ جِبْرَائِيلُ نَفِذَ مَاءُهَا فَقَالَتْ لِيُوْسُفَ لِيَذْهَبَ مَعَهَا إِلَى الْمَاءِ فَقَالَ عِنْدِى مِنَ الْمَاءِ مَا يَكْفِيْنِي إِلَى غَدٍ فَأَخَذَتُ قُلتَهَا وَانْطَلَقَتْ وَحُدَهَا حَتَّى دَخَلَتِ الْمَغَارَةً فَوَجَدَتْ جِبْرَائِيلُ - الخ“ ترجمہ - ہم حضرت مریم کے گرجا کی خدمت کرنے کا ذکر کر چکے ہیں۔وہ اور ان کا چیرا بھائی یوسف نتجار اس کے لئے مقرر تھے۔یوسف حکیم اور ترکھان تھا۔ہاتھوں سے کام کر کے صدقہ کر دیتا تھا۔نصاریٰ کہتے ہیں کہ مریم سے یوسف نے نکاح کر لیا تھا لیکن حضرت مسیح کے رفع کے بعد وہ ان کے قریب گیا تھا۔واللہ اعلم۔ہاں جب یوسف اور مریم کے مشکیزے کا پانی ختم ہوجاتا تھا تو دونوں اپنا اپنا مشکیزہ لیتے اور غار میں جا کر شیریں پانی لاتے اور گرجا میں واپس آجایا کرتے لیکن جب وہ دن آیا جس میں جبرائیل مریم سے ملے ہیں تو صرف مریم کا پانی ختم ہوا اور اس نے یوسف کو پانی تک ساتھ چلنے کے لئے کہا۔مگر اس نے کہا کہ میرے پاس کل تک کے لئے پانی ہے، لہذا مریم نے اپنا مشکیزہ لیا اور اکیلی ہی چلی گئیں یہاں تک کہ غار میں پہنچ گئیں اور وہاں ان سے جبرائیل ملے۔“ تاریخ کامل جلد اول صفحه ۱۲۱) ناظرین کرام ! آپ اس حوالہ پر غور فرما دیں اور معترض پٹیالوی کی باطل پرستی پر ماتم کریں۔! یسوع کی دادیاں نانیاں ضمیمہ انجام آتھم میں یسوع کے ذکر پر لکھا ہے :- (519)