تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 505 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 505

الوہیت مسیح فوراً ثابت ہو جائے۔( معجزات عیسوی کے متعلق مفصل بحث گزر چکی ہے ) حضرت مسیح علیہ السلام کی شان کے متعلق دین عبارتیں حضرت مسیح علیہ السلام کے سلسلہ میں جو الزام معترض پٹیالوی نے لگایا ہے وہ اد نے تدبر سے باطل ثابت ہو جاتا ہے۔بھلا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے آپکا مثیل مسیح کہتے ہیں تو پھر حضرت مسیح کو گالیاں کیسے دے سکتے ہیں اور اُن کی طرف بڑی باتیں کیونکر منسوب کر سکتے ہیں۔یہ بات عقل انسانی کے خلاف ہے۔حضرت کے حوالجات اور تحریروں میں حضرت مسیح علیہ السلام کی عزت کا ہی اعلان ہے بطور نمونہ دن حوالہ جات درج ذیل ہیں :- (1) "ہم اس بات کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا تعالٰی کا سچا اور پاک اور راستباز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لاویں۔سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا لفظ بھی نہیں ہے جو اُن کی شانِ بزرگ کے برخلاف ہو۔اور اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ دھوکا الصد کھانے والا اور جھوٹا ہے۔“ ( ایام اصلح صفحہ ۲ ٹائیٹل پیج ) (۲) ہم لوگ جس حالت میں حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور نیک اور راستباز مانتے ہیں تو پھر کیونکر ہماری قلم سے اُن کی شان میں سخت الفاظ نکل سکتے ہیں۔“ ( کتاب البریہ صفحہ ۹۳) (۳) حضرت مسیح اپنے اقوال کے ذریعہ اور اپنے افعال کے ذریعہ سے اپنے تئیں عاجز ٹھہراتے رہے۔خدائی کی کوئی بھی صفت ان میں نہیں۔ایک عاجز انسان ہیں۔ہاں نبی اللہ بے شک ہیں۔خدا تعالیٰ کے نیچے رسول ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں۔(جنگ مقدس صفحہ ۵۰) (۴) حضرت عیسی علیہ السلام بے شک خدا کا پیارا نہیں تھا۔نہایت اعلیٰ درجہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا۔( مجموعہ اشتہارات مرتبه مفتی محمد صادق صاحب صفحه ۶۸۳) 505