تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 506 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 506

محل (۵) اور اگر یہ اعتراض ہے کہ کسی نبی کی توہین کی ہے اور وہ کلمہ کفر ہے تو اس کا جواب بھی یہی ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔اور ہم سب نبیوں پر ایمان لاتے ہیں اور تعظیم سے دیکھتے ہیں۔بعض عبارات جو اپنے پر چسپاں ہیں وہ بہ نیت تو ہین نہیں بلکہ بتائید توحید ہیں وَإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔اور تمہارے جیسے عقل والوں نے صاحب تقویۃ الایمان کو بھی اسی خیال سے کافر کہا تھا کہ بعض کلمات اُن کو اس کتاب میں ایسے معلوم ہوئے کہ گویا وہ انبیاء کی توہین کرتا ہے اور چوہڑوں اور چماروں کو اُن کے برابر جانتا ہے۔ہماری طرح اُن کا بھی یہی جواب تھا كم إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ (انوار الاسلام صفحه ۳۴) (۲) حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ تائیدات الہیہ بھی شامل تھیں اور فراستِ صحیحہ کے لئے کافی ذخیرہ تھا کہ یہود اُن کو شناخت کرلیتے اور اُن پر ایمان لاتے۔مگر وہ دن بدن شرارت میں بڑھتے گئے اور وہ نور جو صادقوں میں ہوتا ہے وہ ضرور انہوں نے حضرت عیسی میں مشاہدہ کر لیا تھا۔“ ( تذکرۃ الشہادتیں صفحہ ۱۷) (۷) دیکں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسی جیسے راستباز پر بدزبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَنْ عَادِي لِي وَلِيًّا دست بدست اس کو پکڑ لیتا ہے۔“ ( اعجاز احمدی صفحہ ۳۸) (۸) " گو خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے لیکن تاہم میں مسیح بن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں۔“ (کشتی نوح صفحہ ۲۵) (۹) " اس (مسیح ناصری ) کو خدا تعالیٰ نے وعدہ کے موافق ایک شبیہ عطا کیا اور اس میں مسیح کی ہمت اور سیرت اور روحانیت نازل ہوئی اور اس میں اور میسیج میں بخذت اتصال کیا گیا گویا وہ ایک ہی جوہر کے دو ٹکڑے بنائے گئے (آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۲۵۴۲) (506)