تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 385 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 385

سے خبر پاکر اس بادشاہ سے کہا کہ ٹو شکست کھا کر مارا جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا جیسا کہ اُس حقانی نبی نے کہا تھا۔اور ان چار سو پجاریوں کا قول غلط نکلا جس کو مرزا صاحب ۴۰۰ نبیوں کا الہام بتاتے ہیں۔“ (عشر صفحہ ۸۷) الجواب (الف) ہم نے معترض کی ساری عبارت نقل کر دی ہے تا اس کا اعتراض واضح طور پر سامنے آجائے۔معترض نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بائیبل اور قرآن مجید کے متعلق جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔اس حصّہ الف میں بائیبل والے جھوٹ کا ذکر کیا ہے۔حضرت اقدین کی عبارت جو اُس نے ضرورۃ الامام سے نقل کی ہے اس کا آخری حصہ ترک کر دیا ہے۔ہم محققین کی خاطر سب سے پہلے ضرورۃ الامام سے مکمل عبارت پیش کرتے ہیں۔حضرت نے تحریر فرمایا ہے کہ : بانی بل میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ چارسو نبی کو شیطانی الہام ہو ا تھا اور انہوں نے الہام کے ذریعہ سے جو ایک سفید جن کا کرتب تھا ایک بادشاہ کی فتح کی پیشگوئی کی۔آخر وہ بادشاہ بڑی ذلت سے مارا گیا اور بڑی شکست ہوئی۔اور ایک پیغمبر جس کو حضرت جبرائیل سے الہام ملا تھا اُس نے یہی خبر دی کہ بادشاہ مارا جائے گا اور کتے اس کا گوشت کھائیں گے اور بڑی شکست ہوگی۔سو یہ خبر سچ نکلی مگر اُن چار سونبی کی پیش گوئی جھوٹی ظاہر ہوئی۔“ ( ضرورة الامام صفحہ ۱۷-۱۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تحریر کی صداقت کا ثبوت دینا ہمارے ذمہ ہے۔اس عبارت کی بناء پر معترض پٹیالوی کے اعتراضات کے پیش نظر مندرجہ ذیل امور کا ثبوت ہمارے ذمہ آتا ہے۔اوّل کیا حضرت مرزا صاحب نے اپنے اس بیان کا حوالہ دیا ہے؟ دوم کیا یہ واقعہ بائیل میں موجود ہے؟ سوم کیا یہ ۴۰۰ نبی بعل کے پجاری تھے؟ کیا ان کو از روئے بائیبل نبی قرار دینا غلطی ہے؟ ان امور ثلاثہ کے ذکر سے قبل یہ تو ظاہر ہی ہو چکا ہے کہ حضرت اقدس نے خود بائیبل کے حوالہ سے ایک پیغمبر کا ذکر فرمایا ہے جو جبرائیل کی معرفت الہام یافتہ تھا۔ان امور ثلاثہ کے (385)