تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 318 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 318

کہ ان میں جن لوگوں کو مہلت دینے کا ذکر ہے وہ مدعیان نبوت والہام نہیں بلکہ صرف اور صرف گروہ مکذبین انبیاء ہے۔اللہ بتائیے کہ معترض پٹیالوی نے اس آیت سے جو استدلال کیا ہے وہ سراسر غلط، باطل اور جھوٹ نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا یہی وہ استدلالات ہیں جن پر اکابر دیوبند کو ناز ہے اور مکذب پٹیالوی کے نزدیک وہ لاجواب ہیں ؟ شرم ! شرم !! - اللہ اللہ خاتمہ ہی کر دیا تزویر کا چ واہ کیا کہنا ہے حضرت آپ کی تحریر کا ه مفتری کی ہلاکت اور آیات قرآنیہ معترض پٹیالوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیانات کو بالکل غلط بے بنیاد اور افتراء" قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ :- قرآن شریف میں کہیں ذکر نہیں کہ مفتری جلد ہلاک کر دیا جاتا ہے۔“ (عشرہ صفحہ ۷۰) الجواب - سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انجام آتھم صفحہ ۴۹ والی تحریر میں قرآن مجید کی اس آیت کی طرف اشارہ کر دیا تھا مگر معترض پھر بھی نہ ہونے کی رٹ لگا رہا ہے وہ تحریر حسب ذیل ہے :- اب چونکہ تکذیب اور تکفیر ان کی انتہاء تک پہنچ گئی۔اس لئے وقت آگیا کہ خدائے قادر اور علیم اور خبیر کے ہاتھ سے جھوٹے اور نیچے میں فرق کیا جائے۔ہمارے مخالف مولوی اس بات کو جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ایسے شخص سے کس قدر بیزاری ظاہر کی ہے۔جو خدا تعالے پر افتراء باند ھے۔یہاں تک کہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ہے کہ اگر وہ بعض قول میرے پر افتراء کرتا تو میں فی الفور پکڑ لیتا اور رگِ جان کاٹ دیتا۔غرض خدا تعالیٰ پر افتراء کرنا اور یہ کہنا کہ فلاں فلاں الہام مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوا ہے۔حالانکہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ایک ایسا سخت گناہ ہے کہ اس کی سزا میں صرف جہنم کی ہی وعید نہیں بلکہ قرآن شریف کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا مفتری اسی دنیا میں دست بدست سزا پالیتا ہے۔“ (انجام آتھم صفحہ ۴۹) اس اقتباس کے جلی الفاظ صاف طور پر وہ آیت بتارہے ہیں ( یعنی آیت وَلَوْ تَقَول (318)