تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 164 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 164

(۷) خواجہ حسن نظامی صاحب لکھتے ہیں -: (الف) سری کرشن بھی ہندوستان کے ہادی تھے۔ان کو بھی ایک بڑی اور اعلیٰ قوم کی رہبری پر مامور کیا۔(کرشن بیتی صفحه ۳۹) (ب) سری کرشن کی ذات در حقیقت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ظالموں کی تباہی اور بربادی کے لئے مامور ہوئی تھی۔“ (کرشن بیتی صفحہ ۹۱) (۸) مولوی محمد علی صاحب مونگیری نے لکھا ہے -: " حضرت کے پیشتر یہ لوگ (کرشن و رامچندر ) مسلمان تھے۔“ رساله ارشاد رحمانی فضل یزدانی طبع اول صفحه ۴۰) (۹) حضرت مرزا مظہر جان جاناں کے متعلق لکھا ہے کہ کرشن کے متعلق ایک کشف پر آپ نے فرمایا :- اس کی تعبیر دوسری ہے۔جتنے لوگ گزر گئے ہیں ان میں سے کسی خاص شخص پر کفر کا حکم لگانا بغیر ثبوت شرعی جائز نہیں ہے اور ان دونوں (کرشن و رامچندر ) کا حال نہ قرآن مجید میں ہے نہ حدیث میں۔اور قرآن مجید میں آچکا ہے کہ ہر قریہ میں ہدایت کرنے والا گزرا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ ہنود میں بھی کوئی ہادی گزرا ہو گا۔اس طور پر ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ اپنے عہد میں ولی ہوں یا نبی۔“ (رساله ارشاد رحمانی طبع اول صفحه ۴۰) (۱۰) مولوی ظفر علی خان ایڈیٹر زمیندار لا ہور نے لکھا ہے :- کوئی قوم اور کوئی ملک ایسا نہیں جس کی برائیوں کی اصلاح کے لئے خدائے بزرگ و برتر نے خاص خاص اوقات میں اپنا کوئی برگزیدہ بندہ نبی یا مرسل یا مامور کے طور پر مبعوث نہ کیا ہو۔سری کرشن نبیوں کے اسی عالمگیر سلسلہ سے تعلق رکھتے تھے۔“ اخبار پرتاب لاہور کا کرشن نمبر ۲۸ / اگست ۱۹۲۹) قارئین کرام ! ان دس حوالجات سے ظاہر ہے کہ حضرت کرشن کے متعلق قرآن مجید کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو وضاحت فرمائی ہے مسلمانوں کے سمجھدار طبقہ نے بھی اسی پر صاد کیا ہے اور وہ اجمالاً یا تفصیلاً جناب کرشن کی بزرگی کے قائل ہوئے ہیں معترض پٹیالوی نے اِس حقیقت کے اظہار پر سیدنا حضرت مسیح موعود 164)