تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 4 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 4

اس کی جلد تکمیل میں مانع رہے ورنہ آپ آج سے بہت پیشتر اس جواب کو ملاحظہ فرماتے۔سچ ہے كُلُّ اَمْرٍ مَرْهُونَ بِأَوْقَاتِه - اس تاخیر سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ مصنف مذکور کی دوسری مایہ ناز کتاب ” تحقیق لاثانی“ یا عشرہ کاملہ حصہ دوم بھی شائع ہوگئی اور ہم اس مجموعہ میں ہر دو کتب کا اکٹھا جواب شائع کر رہے ہیں۔اگر عشرہ کاملہ کی طبع اوّل پر ابتداء توجہ کی جاتی اور اس کا جواب فی الفور شائع کر دیا جاتا تو شاید بعض مواخذات پر مصنف طباعت کا عذر کر دیتا۔جیسا کہ اس نے لکھا ہے :۔در پہلی اشاعت میں بعض حوالجات کے ہندسوں کے متعلق بے احتیاطی ہوگئی۔۔۔اور بعض جگہ کا پی نویس اور لیتھو چھاپہ کی مہربانی سے نمبر صفحہ ہی غلط ہو گیا اور چونکہ کتابت ہوتے ہی بہت جلد کتاب پریس میں دیدی گئی تھی اور اصل مسودہ سے حوالجات کا مقابلہ کرنے کا مجھے موقعہ اور وقت نہیں ملا تھا اس لئے کہیں کہیں ایسا نقص رہ گیا۔اب دوبارہ اشاعت میں حوالجات کی درستی اور صحت کا خاص انتظام کر لیا گیا ہے۔“ (عشرہ صفحہ ۷ طبع دوم ) بناء بریں مشیت ایزدی نے چاہا کہ دشمن کو اپنی تیاری کا پورا موقعہ دیا جاوے تا اس کا کوئی عذر باقی نہ رہے اور صمصام ربانی اس کے تمام تارو پود کو کاٹ کر رکھ دے۔فالحمد لله اولا واخراً یادر ہے کہ میں نے اس کتاب میں عشرہ کاملہ طبع سوم کو سامنے رکھا ہے اور اسی کے صفحات کا حوالہ دیا ہے۔عشرہ کاملہ کی دین افصول ہیں۔ہر ایک فصل میں قریبا دس بڑے بڑے اعتراض درج ہیں۔میں نے عشرہ کی ہر فصل کا جواب اس نمبر کی فصل میں لکھا ہے۔اس طرح سے دس فصلوں کے بالمقابل اس کتاب میں دس افصول ہیں۔لیکن چونکہ مصنف نے بعض مقامات پر غیر متعلق طور پر بھی اعتراضات کئے ہیں میں نے ان کے نیز دوسری کتب ( تحقیق لاثانی، کڑک آسمانی مصنفہ ابوالبیان پسروری ، دره نادرہ وغیرہ) کے بعض ضروری سوالات کے جوابات کے لئے فصل یاز دہم کو مخصوص کیا ہے۔بارھویں فصل میں جماعت احمدیہ کے 4