تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 5 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 5

دلائل درباره وفات مسیح علیہ السلام ، امکانِ نبوت غیر تشریعی اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خلاصہ درج کیا ہے۔اس ترتیب کے ماتحت اختلافی مسائل پر مجموعی نظر ڈالنے کا موقعہ مل ی عشرہ کاملہ کے کسی حصہ میں اگر آپ کو کوئی ایسا سوال نظر آئے جس کا براہ راست اُس فصل سے تعلق نہ ہو تو اس کا جواب گیارھویں فصل میں متفرقات کے زیر عنوان موجود ہے وہاں سکتا ہے۔مطالعہ فرمائیں۔میں نے اس کتاب میں ہر ممکن طریق سے تہذیب کو مد نظر رکھا ہے۔اگر چہ دشمن کی گندہ دہانی بسا اوقات اشتعال دلاتی رہی مگر ہر مرحلہ پر میرے پیارے آقا مسیح موعود علیہ السلام کی صیحت ܀ گالیاں سن کے دعا دو پا کے دُکھ آرام دو * کبر کی عادت جود دیکھو تم دکھاؤ انکسار میرے پیش نظر تھی۔میں یقین رکھتا ہوں کہ صداقت اور نیکی اپنی خوبصورتی کے اظہار کے لئے درشت کلامی کی محتاج نہیں۔راستی اپنی خوبی کے ساتھ قلوب پر فتح پاتی ہے۔میں نے حتی الوسع ذاتیات سے بھی اجتناب کیا ہے کیونکہ اس طرح اصولی بحث کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ہمارا اختلاف غیر احمدیوں سے کسی جائیداد، زمین اور دنیاوی اسباب پر نہیں ہے بلکہ محض خدا کے حکم اور اس کی رضاء کے لئے ہے۔اس لئے ہماری تمام تر جد و جہد اسی محور کے گرد ہونی چاہئے۔میں نے اس نظریہ کے تحت یہ جواب مرتب کیا ہے۔توقع ہے کہ ناظرین خواہ ان کا تعلق کسی عقیدہ سے ہو اسی نظریہ سے اس کو ملاحظہ فرمائیں گے۔عشرہ کاملہ“ کی متانت و شائستگی سے متعلق مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ہر غیر متعصب جس نے اس کتاب کو پڑھا ہوگا وہ اس کے انداز بیان کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔خود مصنف کا اقرار ہے کہ : اس کتاب میں ناظرین بعض جگہ ایسے الفاظ بھی دیکھیں گے جو سنجیدگی و متانت 5