تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 72 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 72

رنگ میں حضرت مسیح کے مثیل تھے۔اس باب میں صوفیاء کا قول حسب ذیل ہے :- روحانیت مکمل گا ہے برار باب ریاضت چناں تصرف مے فرماید که فاعل افعال "" شاں مے گردد و این مرتبه را صوفیاء بروز میگویند “ (اقتباس الانوار صفحه ۵۲) خواجہ میر درد دہلوی رحمتہ اللہ علیہ ایک مشہور با خدا انسان گزرے ہیں آپ نے فرمایا ہے :- اللہ اللہ ! ہر انسان بقدرت کا ملہ حق تعالی عیسی وقت خویش است و هر دم او را برائے خود معامله نفس عیسوی در پیش است “ (رساله در دمطبوع مطبع شاہجہانی بھوپال صفحه ۲۱۱) شاہ نیاز احمد صاحب دہلوی فرماتے ہیں : عینی مریمی منم احمد ہاشمی منم حیدر شير ز منم من نمنم من منم دیوان مولانا شاہ نیاز احمد مطبوعه ۱۲۹۰ ه صفحه ۲۲) شیخ معین الدین اجمیری فرماتے ہیں : ے و میدم روح القدس اندر معینی میدید من نے گویم مگر من عیسی ثانی شدم قرآن مجید بوجہ مماثلت بعض مومنین کا نام مریم اور بعد ازاں ابن مریم قرار دیتا ہے اور اسی کے مطابق امت محمدیہ اس طریق پر گامزن ہے۔یعنی ان کے نزدیک بوجہ صفاتی مشابہت بعض لوگ گزشتہ بزرگوں کے نام سے موسوم ہو سکتے ہیں۔یہ اشتراک اسمی محض صفاتی تشارک پر مبنی ہوگا۔بلکہ خصوصیت سے تصریح موجود ہے کہ مسلمانوں میں بعض لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق مریم ہیں اور بعض ابن مریم۔چنانچہ بخاری شریف کی مشہور حدیث ما مِنْ مَوْلُوْدٍ يُولَدُ إِلَّا وَالشَّيْطَانَ يَمُسُّهُ۔۔۔إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا کو صحیح تسلیم کر کے علامہ زمخشری لکھتے ہیں :- "مَعْنَاهُ أَنَّ كُلُّ مَوْلُودٍ يَطْمَعُ الشَّيْطَانُ فِي اغْوَاءِهِ إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا فَإِنَّهُمَا كَانَا مَعْصُوْمَيْنِ وَكَذَالِكَ كُلُّ مَنْ كَانَ فِي صِفَتِهِمَا۔“ ( تفسیر کشاف جلد ا صفحه ۳۰۲) 72