تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 747 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 747

آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔“ (کشتی نوح صفحہ ۲۳) اس بنیادی ہدایت کی روشنی میں جماعت احمد یہ قرآن مجید پر نہایت محکم ایمان رکھتی ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین قرار دیا ہے اس لئے ہر احمدی اس پر ایمان رکھتا ہے۔احمدیوں کو منکر ختم نبوت قرار دینا گویا انہیں احمدیت سے خارج قرار دینا ہے جو سراسر غلط اور غیر صحیح ہے۔حیرت ہے کہ علماء محض عداوت کی وجہ سے یہ غیر معقول پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں۔اب ہم ذیل میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کی تحریرات سے تین اقتباس درج کرتے ہیں۔یہ تحریرات آپ کی ابتدائی کتاب براہین احمدیہ سے لے کر آپ کے آخری مکتوب مطبوعہ اخبار عام لاہور مورخہ ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ ء تک پھیلی ہوئی ہیں۔۲۶ مئی ۱۹۰۸ ء ہی آپ کی تاریخ وفات ہے۔ان اقتباسات سے ہر شخص کو معلوم ہوسکتا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام اور احمدی کسی محبت ، کس خلوص یہ کسی عقیدت اور کسی یقین و وثوق سے سند والد آدم حضرت محمد ، مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم النبیین مانتے ہیں۔ان تحریرات کی روشنی میں ہر پڑھنے والا اندازہ لگا سکتا ہے کہ غیر احمدی علماء احمد یوں کو منکرین ختم نبوت قرار دینے میں سراسر بے انصافی اور ظلم کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔اقتباسات حسب ذیل ہیں :- (1) " سبحان اللہ ثم سبحان اللہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کس شان کے نبی ہیں۔اللہ اللہ کی عظیم الشان نور ہے جس کے ناچیز خادم، جس کی ادنیٰ سے ادنی امت، جس کے حقیر سے حقیر چاکر مراتب مذکورہ بالا تک پہنچ جاتے ہیں۔اللَّهُمَّ صِلِ عَلَى نَبِيكَ وَحَبِيْبِكَ وَأَفْضَلِ الرُّسُلِ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ وَبَارِك وَسَلّمْ “ براہین احمدیہ صفحه ۲۴۶ مطبوعہ ۱۸۸۰ء) (۲) ” ہمارا اعتقاد جوہم دنیاوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ بفضل توفیق باری تعالیٰ اس عالم گزران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین وخیرالمرسلین ہیں جن کے ہاتھوں اکمال دین (747)