تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 748 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 748

ہو چکا ہے۔اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی۔جس کے ذریعہ سے انسان راہِ راست کو اختیار کر کے خدا تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔“۔(ازالہ اوہام حصہ اوّل صفحہ ۱۳۷ مطبوعہ ۱۸۹۱ء) (۳) میں جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا قائل ہوں اور جو شخص ختم نبوت کا منکر ہو اُس کو بے دین اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔ایسا ہی میں ملائکہ اور معجزات لیلتہ القدر وغیرہ کا قائل ہوں۔“ تقریر واجب الاعلان صفحه ۵ مطبوعه (۱۸۹۱ء) (۴) اور ہمارا اعتقاد ہے کہ ہمارے رسول (سید نامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ) تمام رسولوں سے بہتر اور سب رسولوں سے افضل اور خاتم ا ہیں ہر ایسے انسان سے جو آئندہ آئے یا جو گزر چکا ہو 66 النبيين ٢ ہیں اور افضل آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۳۲۷ مطبوعہ ۱۸۹۲ء) (۵) " تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا پروردگار ہے۔اور درود و سلام اُس کے نبیوں کے سردار پر جو اس کے دوستوں میں سے برگزیدہ اور اس کی مخلوقات اور ہر ایک پیدائش میں سے پسندیدہ اور خاتم الانبیاء اور فخر الاولیاء ہے۔ہمارا سید، ہمارا امام ، ہمارا نبی محمد مصطفے جو زمین کے باشندوں کے دل روشن کرنے کے لئے خدا کا آفتاب ہے۔“ ( نور الحق صفحه امطبوعه ۱۸۹۴ء) (۶) وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبياء، امام الاصفیاء، ختم المرسلين، فخر النبيين جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اے پیارے خدا اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتدائے دنیا سے تونے کسی پر نہ بھیجا ہو “ ( اتمام الحجه صفحه ۲۸ مطبوعه ۱۸۹۴ء) (۷) " مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میں کافر نہیں۔لَّا اِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر میرا عقیدہ ہے اور وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِین پر آنحضرت صلی اللہ علیہ و (748)