تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 610 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 610

سامان یوں پیدا ہو گیا کہ ادھر مندرجہ بالا مقررہ میعاد میں ہندوستان کے نامی علماء نے اپنے خیال والے مہدی کے منکر پر فتویٰ کفر لگایا۔اور ادھر مولوی محمد حسین نے انگریزی میں حکومت پر ظاہر کرنے کیلئے لکھا کہ میں مہدی قرشی کا منکر ہوں۔حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ہے :- شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنیہ کی بعض خفیہ تحریریں ,, ہمارے ہاتھ آگئی ہیں جن میں وہ گورنمنٹ کے سامنے زمین لینے کی طمع سے یہ بیان کرتا ہے کہ جس مہدی قرشی کی لوگوں کو انتظار ہے۔جو اُن کے زعم میں خلیفہ ظاہر و باطن ہوگا۔اس مہدی کے بارے میں جس قدر حدیثیں ہیں، وہ سب موضوع ، اور غلط ، اور نا درست ہیں۔یعنی میں اُن کو نہیں مانتا۔(دیکھو محمد حسین کی فہرست انگریزی مورخہ ۱۴ /اکتوبر ۱۸۹۴ء) جس کو ابھی محمد حسین نے پوشیدہ طور پر شائع کیا ہے۔اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو یہ جنتلا نا چاہا ہے کہ میں اس مہدی کے آنے سے منکر ہوں۔سو محمد حسین کا یہ وہ عقیدہ ہے جس کے لئے ان مولویوں سے فتویٰ طلب کیا گیا تھا اور انہوں نے اس عقیدہ والے کو کافر اور کذاب اور دجال اور مفتری قرار دیا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کو اپنے ہاتھوں سے پورا کیا۔الخ “ (اشتہارے جنوری ۱۸۹۹ء) معترض پیٹیالوی کا غلط عذر معترض پٹیالوی اس واقعہ کے متعلق لکھتا ہے :۔وو (۱) میعاد ختم ہونے پر آئی تو مرزا صاحب نے بہت حیلے کئے۔ایک غیر معلوم شخص کی معرفت علماء سے فتویٰ حاصل کیا کہ حضرت مہدی کا منکر کافر ہے۔اور ے جنوری ۱۸۹۹ ء کو اشتہار شائع کر دیا۔(عشرہ صفحہ ۱۵۷) (۲) عام طور پر جس مہدی کا آنامانا جاتا ہے۔اس سے آپ (حضرت اقدس ) بھی منکر ہیں اور مولوی محمد حسین صاحب بھی۔پس اس طرح اگر یہ ذلت ہے تو دونوں کو پہنچتی ہے۔“ (عشرہ صفحہ ۱۵۸) (610)