تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 603 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 603

سلطان محمد کے متعلق ان باتوں کا کوئی ثبوت نہیں۔محض مرزا صاحب کا زبانی دعوئی ہے۔“ (تحقیق صفحہ ۱۸۲) گویا یہ طے ہو چکا ہے کہ وعیدی پیشگوئی تو بہ واستغفار سے مل جایا کرتی ہے۔رہا یہ امرکہ یہ پیشگوئی وعیدی تھی۔سوا ظهر من الشمس ہے کہ یہ سلطان محمد کی موت پر مشتمل تھی، اور موت کی پیشگوئی کو ہی وعیدی کہا کرتے ہیں۔پس معاملہ بالکل صاف ہو گیا۔اب ہمارے ذتے صرف یہ ثبوت دینا باقی ہے کہ فی الواقع سلطان محمد نے تو بہ واستغفار اور رجوع الی الحق سے کام لیا ہے۔لیجئے اب اس کے ثبوت بھی ذیل میں ملاحظہ فرما لیجئے :- ثبوتِ اوّل۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بکرات ومرات اس امر کی اشاعت فرمائی ہے کہ ان لوگوں نے تو بہ اور عاجزی کے خطوط لکھے ہیں اور ان پر خوف طاری ہو گیا وغیرہ وغیرہ۔ایک جگہ تحریر فرمایا ہے :- احمد بیگ میعاد کے اندر فوت ہو گیا اور اُس کا فوت ہونا اُس کے داماد اور تمام عزیزوں کیلئے سخت ہم و غم کا موجب ہؤا۔چنانچہ ان لوگوں کی طرف سے تو بہ اور رجوع کے خط اور پیغام بھی آئے۔“ (اشتہار انعامی چار ہزار روپیہ) کیا مرزا سلطان محمد یا اُس کے اقارب نے کبھی اس دعوی کی تردید کی؟ ہرگز نہیں۔پس جب کہ علی الاعلان اور سب مخالفین کے سامنے یہ دعویٰ کیا گیا اور مد عاعلیہم کی طرف سے انکارنہ ہوا تو پھر اس کی صداقت میں کیا شبہ رہ جاتا ہے؟ ثبوت دوم - سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس دعوی کے اثبات کے لئے مخالفین کو پرزور الفاظ میں چیلنج کیا اور لکھا کہ :- فیصلہ تو آسان ہے۔احمد بیگ کے داماد سلطان محمد کو کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے۔پھر اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے۔اگر اس سے اُس کی موت تجاوز کرے تو میں مُجھوٹا ہوں۔ورنہ اے نادانو ! صادقوں کو جھوٹا مت ٹھہرا۔۔۔۔اور ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھی رہے جب تک کہ وہ گھڑی آجائے کہ اُس کو بے باک کر دیوے۔سو اگر (603)