تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 47 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 47

پاره پاره گن من بدکار را شاد گن این زمرہ اغیار را بر دل شاں ابر رحمت با ببار ہر مراد شاں بفضل خود برار آتش افشان بر در و دیوار من دشمنم باش و تبه کن کار من در مرا از بندگانت یافتی قبله من آستانت یافتی ور دل من آں محبت دیده کز جہاں آں راز را پوشیده با من از روئے محبت کار کن اند کے افشائے آں اسرار کن (حقیقة المهدی صفحه ا) ترجمہ۔اے قادر اور آسمان وزمین کے خالق۔اے رحیم ، مہربان اور رہنمائی کرنیوالے خدا! اے وہ ذات جو دلوں پر نظر رکھتی ہے۔اے وہ ذات جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔اگر تو دیکھتا ہے کہ میں فسق و شرارت سے پر ہوں۔اگر تیری نظر میں میں ایک بد گہر انسان ہوں تو تو مجھ بدکار کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے اور ان دشمنوں کے گروہ کو خوش کر دے۔ان کے دلوں پر رحمت کا بادل برسا اور اپنے فضل سے ان کی سب مرادیں پوری کر دے اور میرے گھر بار پر آگ برسادے۔میرا دشمن ہوجا اور میرے کاروبار کو تباہ کر دے۔لیکن اے خدا! اگر تو جانتا ہے کہ میں تیرے مخلص بندوں میں سے ہوں اور میرا قبلہ تیرا آستانہ ہے اور تو میرے دل میں اپنی اس محبت کو موجزن پاتا ہے جو باقی جہان سے مخفی ہے تو پھر تو میرے ساتھ از روئے محبت سلوک کر اور اپنے ان رازوں کو قدرے ظاہر فرما۔“ بھائیو! ان درد بھرے الفاظ کو پڑھو، اس رفت و سوز و گداز کو ملاحظہ کرو اور خدا تعالیٰ کی بے انتہا تائید و نصرت کو دیکھو۔قرآن مجید فرماتا ہے وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ اید هم (الجمعہ رکوع ۱) جھوٹے مدعی ولایت کبھی موت کی خواہش نہیں کر سکتے۔کیا اس درد انگیز دعا کو پڑھ کر بھی تم یہ کہہ سکتے ہو کہ حضرت مرزا صاحب صادق و راستباز نه تھے؟ انصاف ! خشیت !! اور تقوی !!! حضرت مرزا صاحب اکیلے اُٹھے۔مخالفت کی آندھیاں اور دشمنی کے طوفان 47