تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 485 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 485

وجود کو اسی طرح مانتا ہے جس طرح قرآن اور حدیث میں وارد ہے اور جیسا کہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی رُو سے ملائک کے اجرام سماوی سے خادمانہ تعلقات پائے جاتے ہیں یا جو جو کام خاص طور پر انہیں سپر د ہورہا ہے اس کی تشریح رسالہ توضیح مرام میں ہے۔چو بشنوی سخن اهل دل مگو که خطا است 66 سخن شناس نه دلبرا خطا اینجا است “ (ازالہ اوہام صفحہ ۱۷۴ طبع سوم ) ہر سہ حوالجات اپنے بیان میں نہایت واضح ہیں۔ہم زیادہ حوالجات درج کرتے مگر اس کی ضرورت نہیں۔کیونکہ معترض پٹیالوی خود تسلیم کرتا ہے کہ :۔”مرزا صاحب یوں بھی رقمطراز ہیں کہ۔از ملائک و از خبر ہائے معاد آنچه گفت آن مرسل رب العباد آن همه از حضرت احدیت است منکر آن مستحق لعنت است a (عشره صفحه ۱۱۰) اس اقرار میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے معترض نے اپنے اعتراض کو خود باطل کر دیا ہے۔ملائکہ اور تا ثیرات کو اکب ہم مندرجہ بالا سطور میں ملائکہ کے ارواح کواکب ہونے کا مفہوم واضح کر چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو کواکب پر مد تر و منتظم قرار دیا ہے۔ملائکہ کی تا ثیرات کو سب مذاہب مانتے ہیں لیکن وہ تاثیر بالذات نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے اذن اور حکم سے ہوتی ہے۔حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- "يَحْسَبُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُؤَثَّرَاتٍ بِذَاتِهَا وَلَا مُؤكِّرَ إِلَّا هُوَ - (485)